مودی حکومت کسانوں کے تئیں ضدی رویہ،تلنگانہ کے وزیرجنگلات کا الزام

حیدرآباد،نومبر۔تلنگانہ کے وزیر جنگلات اندراکرن ریڈی نے کہا کہ مرکز کی مودی حکومت کسانوں کے تئیں ضدی رویہ دکھا رہی ہے۔ انہوں نے وزیر اندرا ریڈی نے ضلع نرمل کے سون منڈل میں دھان کی خریداری کے مرکز کا افتتاح کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعلی کے چندرشیکھرراو نے کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے کئی اختراعی اسکیمات متعارف کروائی ہیں۔رعیتوبندھو، رعیتوبیمہ،زرعی مقاصد کے لئے 24 گھنٹے معیاری مفت بجلی اور آبپاشی کے پراجکٹس تعمیر کیے گئے ہیں، جس کے نتیجہ میں ریاست میں بہتر فصلیں ہورہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فصل کی فروخت کے تئیں مرکزی حکومت کا رویہ سازگار نہیں ہے۔انہوں نے الزام لگایا کہ مرکزی حکومت اناج کی خریداری کے معاملے میں غیر ذمہ داری سے کام لے رہی ہے۔وزیراعلی نے اس مسئلہ پر بات چیت کیلئے دہلی کا دورہ کیا اور اس مسئلہ کو مرکزی حکومت کے عہدیداروں کے ساتھ اٹھایا لیکن انہوں نے اپنا رویہ نہیں بدلا۔فوڈ کارپوریشن آف انڈیا (ایف سی آئی) کا کہنا ہے کہ ان کے پاس ساڑھے چار سال کے لیے کافی اناج ہے اور وہ موجودہ طورپر دھان نہیں خرید سکتے،اسی لئے کسانوں سے خواہش کی گئی کہ وہ متبادل کاشت کریں۔

Related Articles