وجین نے شری جیش کو ’کھیل رتن ایوارڈ‘ ملنے پر مبارکباد دی

ترواننت پورم، نومبر۔ کیرالاکے وزیر اعلیٰ پی وجین نے بدھ کو اولمپیئن پی آر شری جیش کو باوقار ’کھیل رتن ایوارڈ‘ جیتنے پر مبارکباد دی۔مسٹر وجین نے ٹویٹ کیا، ’ہندوستانی ہاکی گول کیپر اولمپیئن پی آر شری جیش کو میجر دھیان چند کھیل رتن ایوارڈ جیتنے پر مبارکباد۔ شری جیش ملک کا سب سے بڑا کھیل ایوارڈ جیتنے والے تیسرے ملیالی بن گئے ہیں۔ میں ان کی کامیابی کے لیے دعا گو ہوں‘۔نوجوانوں کے امور اور کھیل کی مرکزی وزارت نے منگل کو قومی کھیل ایوارڈ 2021 کا اعلان کیا۔شری جیش کو 13 نومبر کو راشٹرپتی بھون کے دربار ہال میں منعقد ہونے والے ایک تقریب میں صدر جمہوریہ کی طرف سے ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔

 

Related Articles