لوگوں کو روزگار دے کر خودمختاربنانا موجودہ حکومت کی ترجیح: وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ
ایم ایس ایم ای محکمہ اور اے کے ٹی یو کے مابین ایم او یو پر دستخط
لکھنؤ: وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ اتر پردیش حکومت خودمختار ہندوستان بنانے کی سمت میں پورے عزم کے ساتھ سبھی امکانات کورفتاردینے کی کوشش کر رہی ہے۔ لوگوں کو روزگار ریکر انہیں خودمختار بنانا موجودہ حکومت کی ترجیح ہے۔وزیر اعلیٰ آج یہاں اپنی سرکاری رہائش گاہ پر نئے ایم ایس ایم ای یونٹوں کے لئے منعقدہ قرض تقسیم پروگرام سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے 98743 نئی یونٹوں کو 2447 کروڑ روپئے کا قرض آن لائن تقسیم کیا۔وزیراعلیٰ نے ایم ایس ایم ای محکمہ کی جانب سے چلائی جا رہی دستکاروں کے مہارت فروغ کی تربیتی اسکیم ،درج فہرست ذات و قبائل اور دیگر پسماندہ طبقات کے افراد کے لئے تربیتی اسکیم اور او ڈی او پی مارکیٹنگ حوصلہ افزائی ا سکیم کا آن لائن افتتاح بھی کیا۔وزیر اعلیٰ کے سامنے ریاست میں نالیج اور ٹیکنالوجی کے تبادلے کے مقصد سے ایم ایس ایم ای محکمہ اور اے کے ٹی یو کے مابین ایک ایم او یو پر دستخط ہوئے۔ ریاست کے ایم ایس ایم ای یونٹوں کو زیادہ سے زیادہ آن لائن پلیٹ فارم پر لانے کے مقصد سے ایم او یو دستاویز کا تبادلہ کیا گیا۔وزیر اعلیٰ نے’ون ضلع ، ون پروڈکٹ‘ اسکیم کے تحت 13 مشترکہ فیصلیٹی سینٹرکا سنگ بنیاداور ریاست کے برآمدات کو فروغ دینے کے لئے حکومت ہند کی اے سائڈ ؍برآمدات انفرااسٹریکچراسکیم کے تحت 6فیصلیٹی سینٹر(سی ایف سی) عوام کو معنون کیا۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ عالمی وباء کووڈ 19 کی وجہ سے جب معاشی سرگرمیاںپوری طرح متاثر ہوئیںتب ان حالات میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ملک کے الگ الگ طبقے کے لئے معاشی پیکیج کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹی نہایت چھوٹی اور متوسط محکمہ صنعت نے معاشی پیکیج کا بہتر استعمال کیا ہے۔ اس کے ذریعے تاجروں کی زندگی میں خوشحالی لانے کی کوشش کی جارہی ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاست کے مقامی روایتی صنعتوں کو ترقی دینے اور چھوٹی صنعتوں کو بطور کلسٹر ترقی کے مقصد سے ریاستی حکومت کے ذریعہ ’ون ڈسٹرکٹ ، ون پروڈکٹ‘ (او ڈی پی) اسکیم کامیابی کے ساتھ چلا ئی جارہی ہے۔ اس اسکیم کے تحت کلسٹر میں روایتی صنعتوں کو ایک مشترکہ سہولت مہیا کرانے کا بندوبست کیاگیا ہے۔وزیر برائے چھوٹی نہایت چھوٹی اور متوسط صنعت جناب سدھارتھ ناتھ سنگھ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کی قیادت میں ریاستی حکومت دنیا بھر میں عالم گیر وباء کووڈ 19 میں بھی امکانات کو تلاش رہی ہے۔ اس کے پیش نظر ایم ایس ایم ای سیکٹر کے صنعت کاروں کو قرض تقسیم کیا جارہا ہے۔اس موقع پر وزیرریاست برائے چھوٹی نہایت چھوٹی اور متوسط صنعت جناب ادے بھان سنگھ ، چیف سکریٹری جناب آر کے تیواری ،کمشنر انفراسٹرکچر اور صنعتی ترقی جناب آلوک ٹنڈن ، کمشنرزرعی پیداوارجناب آلوک سنہا ، ایڈیشنل چیف سکریٹری مالیات جناب سنجیو متل ، ایڈیشنل چیف سکریٹری چھوٹی نہایت چھوٹی اور متوسط صنعت جناب نونیت سہگل ، اے کے ٹی یو کے وی سی پروفیسر ونئے کمار پاٹھک اور مختلف بینکوں کے عہدیداران موجود تھے۔