کانگریس کے سابق رکن پارلمنٹ حسین دلوائی سمیروانکھیڈے کی حمایت میں آئے
ممبئی۔ اکتوبر۔ این سی پی کے قومی ترجمان اورمہاراشٹر کے اقلیتی امور کے وزیر نواب ملک کی جانب سے این سی بی کے زونل ڈائریکٹرسمیروانکھیڈے تبدیلی مذہب کو لے کر کیئے گئے سنسنی خیز انکشاف والے معاملے میں آج یہاں ریاستی کانگریس کے نائب صدر و سابق رکن پارلمنٹ حسین دلوائی وانکھیڈے کی حمایت میں اتر آئے اور انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کا شمار جمہوری ممالک میں ہوتا ہے اور یہاں ہر شہری کو مذہب کی آزادی ہے نیز وہ جو چاہے مذہب اختیار کرسکے لہٰذا اگر سمیر وانکھیڈے نے مسلم مذہب چھوڑکر ہندو دھرم اختیار کرلیا ہو تو وہ اس کا ذاتی فعل ہے اور نواب ملک کو کوئی اختیار نہیں ہے کہ وہ اسکے مذہبی معاملے میں دخل اندازی کریں۔حسین دلوائی نے کہا کہ نواب ملک کی سوچ بالکل آر ایس ایس جیسی ہے جو تبدیلی مذہب پر چراغ پہ ہوجایا کرتے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ سمیر وانکھیڈے نے اگر ملازمت کے حصول کیلئے کوئی غلطیاں کی ہو تو وہ اسکی سزا کا مستحق ہے ۔واضح رہے کہ گذشتہ دنوں نواب ملک نے کہا تھا کہ سمیر وانکھیڈے کاجو برتھ سرٹیفکٹ میں والد کا نام داؤد کے وانکھیڈے ہےاور وہ مسلمان تھےنیز ان کی والدہ بھی مسلمان تھی۔نواب ملک کے مطابق سمیر وانکھیڈے نے جعلی کاغذات کی بنیاد پر خود کو دلت بتلا کر اعلیٰ سرکاری عہدے کی ملازمت حاصل کی تھی اور ایک دلت کا حق انہوں نے مارا تھا۔