اکھلیش جھوٹے بیانات کے ذریعہ عوام کو کررہے ہیں گمراہ:سدھارتھ ناتھ

لکھنؤ:اکتوبر۔ اترپردیش کے کابینی وزیر سدھارتھ ناتھ سنگھ نے سماج وادی پارٹی(ایس پی)سربراہ اکھلیش یادو کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جسے رام نومی اور مہانومی میں فرق نہیں معلوم ہے وہ اب عوام کو اپنے جھوتے بیانات سے گمراہ کررہے ہیں۔مسٹر سنگھ نے جمعرات کو کہا کہ کورونا کے دوران گھر وں میں بیٹھےرہنےوالے اکھلیش یادو اب عوام کو ٹھگنے کے لئے یاترا نکال رہے ہیں جبکہ وزیر اعلی یوگی کورونا بحران میں پازیٹیو ہونے کےبعد بھی لگاتار میٹنگیں اور دورے کرتے رہے۔ یہ فرق ثابت کرتا ہے کہ عوام کی خدمت کے لئے کون کمر بستہ ہے اور کون اقتدار میں آکر لوٹنے کا آرزو مند ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسے لوگوں کو عوام نے کئی بار ناکاردیا ہے۔ ان کی حکومتوں میں صرف غندہ گردی، جنگل راج، لاقانونیت، بدعنوانی اور منھ بھرائی کا بول بالا رہا ہے۔ یوگی حکومت میں بندیل کھنڈ میں پہلی بار کسی حکومت نے ترقی کے دروازے کھولے ہیں۔ جو دہائیوں سے پچھڑے بلندیل کھنڈ کو نئی پہچان دے گا۔دراصل آج صبح اکھلیش یادو نے اپنے ذاتی ٹوئٹر ہینڈل سےٹوئٹ کیا تھا کہ آپ کو اور آپ کے کنبے کو رام نومی کی مبارک باد، جبکہ شاردئیے نوراتر میں مہانومی ہوتی ہے۔ لوگوں کی مخالفت کی وجہ سے انہیں ٹوئٹ ڈلیٹ کرنا پڑا لیکن تب تک سوشل میڈیا پر اسکرین شاٹ وائرل ہوگیا اسے لے کر ہی کابینی وزیر نے اکھلیش یادو پر لفظوں کےتیر چلائے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپنی پارٹی میں سبھی سینئر لیڈروں کو کنارے کر کے اکھلیش یادو خود تاناشاہ کے طور پر صدر بن گئے ہیں۔ ان سے بڑا جھوٹا تلاش کرنے پر بھی نہیں ملے گا۔ یوگی حکومت کے ہر کام کو اپنا بتانے لگتے ہیں۔ایسا معلوم ہوتا ہے کہ یوگی حکومت کے میعادر میں کرائے گئے کام انہیں رات میں خواب میں آتے ہیں۔ جس وجہ سےدن میں وہ انہیں اپنا بتانےلگتے ہیں۔

 

Related Articles