کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ میں آئندہ انتخابات کے بارے میں بات چیت ہوگی: بھوپیش
رائے پور، اکتوبر ۔چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل نے کہا ہے کہ کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ میں آئندہ ضمنی انتخابات اور کئی ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کے ساتھ ساتھ تنظیمی انتخابات پر ہفتہ کو تبادلہ خیال کیا جائے گا۔آج اشٹمی پر مندروں میں دیوی درشن کے لیے روانہ ہونے سے پہلے نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران مسٹر بگھیل نے اس بات کا اعادہ کیا کہ مسٹر راہل گاندھی کو دوبارہ پارٹی صدر کی ذمہ داری سنبھالنی چاہیے۔ انہوں نے کبیر دھام ضلع کے ہیڈکوارٹر کوردھا میں ہوئے واقعہ کی غیرجانبدارانہ جانچ کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ سنگھ اوربی جے پی کی دو موضوع تبدیلی مذہب اور فرقہ وارانہ نفرات پھیلانے پر ماسٹری ہے اوراس کے ذریعہ فسادات کرانا چاہتے ہیں جسے کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ ریاست میں 15 سالوں سے بی جے پی کی حکومت تھی پھر سنگھ کے لوگوں کے پاس کوئی کام نہیں تھا ، سب بندھوا مزدور تھے، کسی کی نہیں چلتی تھی۔ سب ناگپور سے چلاتے ہیں ، بالکل اسی طرح جیسے آندھرا پردیش میں نکسلائٹس کے رہنما ، تلنگانہ اور دیگر ریاستوں میں بیٹھے ہیں اور چھتیس گڑھ کے نکسلی صرف گولیاں مارنے اور کھانے کے لیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تمام علاقے کورونا دور کی وجہ سے مشکل میں تھے ، اب جب کہ تمام علاقوں میں حالات بہتر ہو رہے ہیں ہنگامہ آرائی کا کھیل شروع ہو گیا۔اس وجہ سے یہ ضروری ہوگیا ہے کہ کسی بھی واقعہ کو ہلکے میں نہ لیا جائے۔