ممبئی نے حیدرآباد کے سامنے 208 رن کا ہدف رکھا
شارجہ، ممبئی انڈینس کے بلے بازوں نے شارجہ کے چھوٹے میدان کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف ٹی ٹوئنٹی مقابلے میں پانچ وکٹ پر 208 رن بنائے۔
ممبئی کے کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ کیا روہت حالانکہ چھ رن بناکر پہلے اوور میں آوٹ ہوگئے لیکن اس کے بعد سبھی بلے بازوں نے جم کر رن جوڑے۔سلامی بلے باز کوئنٹن ڈی کاک نے 39 گیندوں پر چار چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے سب سے زیادہ 67 رن بنائے۔
سوریہ کمار یادو نے18گیندوں میں چھ چوکوں کی مدد سے 27 رن بنائے۔ ایشان کشن نے 23 گیندوں میں ایک چوکے اور دو چھکوں کی مدد سے 31 رن بنائے۔ ہاردک پانڈیا نے 19گیندوں میں 28 رن میں دو چوکے اور دو چھکے لگائے۔ کیرون پولارڈ نے 13 گیندوں پر ناٹ آوٹ 25 رن میں تین چھکے لگائے۔
آخری اوور میں کرنال پانڈیا نے چار گیندوں میں دو چوکے اور دو چھکے کی مدد سے ناٹ آوٹ 20 رن بنائے ۔ اننگز کے آخری اوور میں 21 رن گئے اور ممبئی کا اسکور 208 رن پہنچ گیا۔ شارجہ میں مسلسل ساتویں اننگز میں 200 سے اوپر کا اسکور بنایا۔ حیدرآباد کی طرف سے سندیپ شرما نے 41 رن پر دو وکٹ،سدھارتھ کول نے 64 رن پر دو وکٹ، سدھارتھ کول نے 64 رن دے کر دو وکٹ اور راشد خان نے 22 رن پر ایک حاصل کیا۔
حیدرآباد نے بھونیشور کمار اور خلیل احمد کی جگہ سندیپ شرما اور سدھارتھ کول کو ٹیم میں شامل کیا وہیں ممبئی کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔