یوپی بورڈ امتحان میں طالبات نے پھر ماری بازی
پریاگ راج:اپریل۔ ایشاء کے سب سے بڑا امتحان کرانے والے ادارے سیکنڈری ایجوکیشن کونسل(یوپی بورڈ) کی 2023 کے ہائی اسکول اورانٹرمیڈیٹ کا منگل کو اعلان شدہ امتحانی نتائج میں لڑکوں کے مقابلے میں ایک بار پھر لڑکیوں نے بازی ماری ہے۔سیکنڈری ایجوکیشن کونسل(یوپی) کے ڈائرکٹر مہیندر ناتھ دیو نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ ہائی اسکول میں پورے امتحان میں طالبات کا پاس ہونے کا فیصدی لڑکوں کے مقابلے میں 6.7 فیصدی زیادہ ہے۔ مجموعی طور سے لڑکیوں کے پاس ہونے کا فیصد 93.34فیصدی ہے جبکہ لڑکوں کا فیصد 86.64فیصدی ہے۔ہائی اسکول کے مجموعی امیدواروں کے پاس ہونے کا فیصد89.78فیصدرہا جبکہ انٹر میڈیٹ امتحان کے مجموعی امیدواروں کا پاس ہونے کا فیصد75.52فیصدی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ہائی اسکول امتحان میں کل 31لاکھ 16ہزار 454 امیدواروں نے رجسٹریشن کرایا تھا جس میں ادارہ جاتی 31064857امیدوار تھے جبکہ شخصی طور پر 10897امیدواروں نے امتحان کے لئے اپنا رجسٹریشن کرایا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ 28لاکھ 63ہزار 621امیدوار شامل ہوئے جس میں 2854879ادارہ جاتی اور 8742شخصی تھے۔انٹرمیڈیٹ میں 27لاکھ 68پزار 180امیدواروں نے اپنا رجسٹریشن کرایا تھا۔انہوں نے بتایا کہ مجموعی طور سے مندرج امیدواروں میں2571002امیدوارشریک ہوئے۔