پولیس-نکسلی تصادم : نکسلیوں نے آگ لگائی
جگدل پور، اپریل۔چھتیس گڑھ کے جنوبی بستر علاقے میں آج پولیس اور نکسلیوں کے درمیان تصادم میں پانچ نکسلیوں کے زخمی ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ علاقے میں اب بھی تلاشی جاری ہے۔سکما کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سنیل شرما نے بتایا کہ کونٹا تھانہ کے تحت بھلکوچا ٹونگپال علاقے میں نکسلائیٹ کمانڈر کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، جس پر اسپیشل ٹاسک فورس ڈسٹرکٹ ریزرو پولیس کے جوان آج کونٹا تھانے سے نکسل مخالف مہم میں نکلے تھے۔مسٹر شرما نے کہا کہ آپریشن کے دوران نکسلیوں نے آج صبح بنداکانائی گوڈا کے قریب سڑک پر گھات لگا کر پولیس پر فائرنگ کی۔ دونوں طرف سے آدھے گھنٹے تک فائرنگ ہوتی رہی، زبردست فائرنگ دیکھ کر نکسلائیٹ بھاگ گئے، جائے وقوعہ پر تلاشی کے دوران نکسلیوں کے خون کے بہت سارے دھبے نظر آئے، ایسا لگتا ہے کہ چار پانچ نکسلیوں کے زخمی ہونے کا خدشہ ہے۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ اس علاقے میں تلاش جاری ہے۔ پولیس ٹیم مکمل طور پر محفوظ ہے ۔ سیکورٹی فورس کی ٹیم کے واپس آنے پر پوری تفصیلات بتائی جائیں گی۔یہاں بستر ڈویژن کے نکسل متاثرہ نارائن پور ضلع میں نکسلیوں نے آج علی الصبح ایک ٹرک کو آگ لگا دی ۔ اس کے ساتھ ہی نکسلیوں نے موقع پر پمفلٹ بھی پھینکے ہیں۔ نکسلائٹس کی سابق بستر ڈویژن کمیٹی نے اس واقعہ کی ذمہ داری لی ہے۔ واقعہ کے بعد سے علاقے میں خوف و ہراس کا ماحول نارائن پور کے پولیس سپرنٹنڈنٹ پشکر شرما نے بتایا کہ یہ ٹرک نارائن پور ضلع کی امدائی وادی میں واقع نکو مائنز میں لگا ہوا تھا۔ اور اسی راستے پر چل رہا تھا۔ دریں اثنا، نکسلائٹ آج صبح 3 اور 4 بجے کے درمیان سڑک پر پہنچ گئے۔ اس کے بعد نکسلیوں نے قریب سے گزر رہے ایک ٹرک کو روک کر اسے آگ لگا دی۔ آگ لگانے کے بعد نکسلیوں نے وہاں پمفلٹ بھی پھینکے ۔ اس پمفلٹ میں نکسلیوں نے امدائی وادی میں واقع نیکو کمپنی کو بند کرنے کی بات کہی ہے۔ اس معاملے کی تصدیق کرتے ہوئے نارائن پور کے اے ایس پی ہیماساگر سدار نے کہا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی اہلکاروں کو موقع پر بھیج دیا گیا ہے ۔