سست اوور ریٹ کے لئے ڈو پلیسس پر جرمانہ
بنگلورو، اپریل۔ لکھنؤ سپر جائنٹس کے خلاف کھیلے گئے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میچ میں سلو اوور ریٹ برقرار رکھنے کے لئے رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کے کپتان فاف ڈو پلیسس پر پر 12 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔آئی پی ایل کی ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے ’’ رائل چیلنجرز بنگلور پر پیر کو ایم چنا سامی اسٹیڈیم، بینگلورو میں لکھنؤ سپر جائنٹس کے خلافس انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2023 کے 15ویں میچ کے دورانسست اوور ریٹ برقرار رکھنے پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔‘‘ریلیز میں کہا گیا کہ ’چونکہ یہ آئی پی ایل ضابطہ اخلاق کے تحت اس سیزن میں کم از کم اوور ریٹ سے متعلق ٹیم کا پہلا جرم ہے، اس لیے کپتان فاف ڈو پلیسس پر 12 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔سپر جائنٹس نے پیر کو کھیلے گئے میچ میں آر سی بی پر ایک وکٹ سے فتح درج کی۔ سپر جائنٹس کے نمبر 11 بلے باز اویس خان نے جیت کا جشن مناتے ہوئے اپنا ہیلمٹ زمین پر پھینک دیا جس پر میچ ریفری کی جانب سے ان کی سرزنش بھی کی گئی۔تاہم، آویش پر کوئی مالی جرمانہ نہیں لگایا گیا۔لکھنؤ سپر جائنٹس کے اویس خان کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر سرزنش کی گئی ہے۔ اویس نے آئی پی ایل کوڈ آف کنڈکٹ کے لیول 1 جرم 2.2 کا اعتراف کیا اور سزا کو قبول کیا۔میچ ریفری کا فیصلہ حتمی ہے اور ضابطہ اخلاق کی سطح 1 کی خلاف ورزیوں کے لیے پابند ہے۔