دھونی مزید ایک سال کے لئے سی ایس کے جرسی میں کھیلتے نظر آئیں گے

چنئی ، اکتوبر۔چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) کے کپتان مہندر سنگھ دھونی نے کہا ہے کہ وہ مزیدایک سال کے لئے آئی پی ایل میں کھیلنا جاری رکھیں گے ۔ انہوں نے اشارہ دیا ہے کہ ان کا الوداعی میچ چنئی میں ہو سکتا ہے۔دھونی نے فرنچائزی اسپانسر انڈیا سیمنٹ لمیٹڈ کی 75 ویں سالانہ تقریب کے موقع پر منگل کی شب کوورچوئل بات چیت کے دوران ایک مدح کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا ’’جب الوداع ہونے بات آتی ہے تو آپ آکر مجھے سی ایس کے کے لیے کھیلتے ہوئے دیکھ سکتے ہیں اور یہ میرا الوداعی میچ ہوسکتا ہے ۔ تو آپ کو مجھے الوداع کہنے کا موقع ملے گا ۔ امید ہے کہ میں چنئی دیکھنے آؤں گا اور وہاں اپنا آخری میچ کھیلوں گا اور تمام شائقین سے ملوں گا۔ دھونی نے بین الاقوامی کرکٹ کو خیرباد کہنے کے اعلان کے لئے 15 اگست کی تاریخ ہی کیوں منتخب کیے جانے کے سوا ل کے جواب میں کہا کہ اس سے بہتر دن نہیں ہو سکتا۔ سی ایس کے کے وائس چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر این شری نواسن نے کہا کہ انڈیا سیمنٹ کے 75 سالہ سفر کے بارے میں کہا کہ سی ایس کے کی آمد کے بعد سے انڈیا سیمنٹ ایک الگ سطح پر چلا گیا ہے۔ انڈیا سیمنٹ ایک مضبوط برانڈ ہے ، لیکن سی ایس کےنے اسے کچھ ہی وقت میں شکست دے دی ۔ اس کے لیے ہمیں صرف ایک شخص ٹیم کے کپتان ایم ایس دھونی کا شکریہ ادا کرنا ہوگا۔

Related Articles