اعظم، روسو، صائم کو ریلیز کرنا گلیڈی ایٹرز کی غلطی، کوچ معین
لاہور ،مارچ۔ پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہیڈ کوچ معین خان نے کہا کہ ملتان سلطانز کیلئے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرنے والی رائیلی روسو، اعظم خان اور صائم ایوب کو ریلیز کرنا بھی بڑی غلطی تھی، جس کا مجھے افسوس ہے۔ کیونکہ دونوں کی جوڑی اسلام آباد یونائیٹڈ کیلئے ناقابلِ یقین کارکردگی پیش کررہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہکپتان سرفراز احمد کہ مسلسل دو سالوں سے پاکستان کے ٹی20 اسکواڈ میں کم بیک کی کوشش کررہے ہیں لیکن انہیں ٹیم میں جگہ بنانے کیلئے تیز کھیلنا پڑے گا کیونکہ رضوان نے اپنی پوزیشن تقریباً پکی کرلی ہے۔ سرفراز احمد نے ٹیسٹ میں اچھی کارکردگی دکھائی انہیں اسی فارمیٹ میں فوکس کرنا چاہیے۔ رضوان نے محنت کی، ان کو محنت کا پھل مل رہا ہے، ساتھی کھلاڑی زیادہ پرفارمنس دے رہاہو تو اپنی محنت ڈبل کردینی چاہیے یا نئے کھلاڑی کو موقع دینا چاہیے۔ ہمیں نوجوان کھلاڑیوں کو منتخب کرنا پڑیگا، کوئٹہ گلیڈی کی فیلڈنگ خراب ہوئی۔ ملتان کے ہاتھوں شکست کے بعد معین خان نے کہا کہ اعظم خان کو رواں سیزن میں اس لیے ریلیز کیا کہ کپتان کی بطور کیپر موجودگی کے باعث انکی جگہ نہیں بن رہی تھی۔ اعظم خان کو کھیلتے دیکھ کر خوشی ہوتی ہے۔ اسے موقع دیاکہ وہ ہمارے خلاف رنز بنائے، اعظم خان بیٹاہے، کھیلتا دیکھ کر خوشی ہوئی۔