یوپی ملک کی دوسری بڑی معیشت بننے کی جانب گامژن:آنندی
لکھنؤ:فروری۔اترپردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل نے کہا کہ ریاست کی یوگی آدتیہ ناتھ حکومت عوامی توقعات پر کھری اتری ہے اور ریاست کو ترقی کی پٹری پر دوڑانے میں کامیاب رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہندوستان کی ترقی کا انجن اترپردیش ملک کی دوسری سب سے بڑی معیشت بنانے کی جانب گامژن ہے۔ریاستی ودھان منڈل کے سال 2023 کے پہلے سیشن کے لئے دونوں ایوانوں سے مشترکہ طور سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ پٹیل نے پیر کوکہاکہ بی جےپی حکومت عوام مسائل کے وقت مقررہ کے اندر کوالٹی کے ساتھ تصفیہ کے لئے کافی حساس ہے۔ عوامی مسائل کے فوری تصفیہ میں آئی جی آر ایس نظام اور سی ایم ہیلپ لائن کافی کارگر ثابت ہوئے ہیں جس کے ذریعہ 3.97کروڑ معاملوںمیں سے 3.93کروڑ معاملات کا تصفیہ وقت مقررہ کے اندر کیاجاچکا ہے۔سماج وادی پارٹی(ایس پی) اور راشٹریہ لوک دل(آر ایل ڈی) کے اراکین کی نعرے بازی اور اپوزیشن کے شدید ہنگامے کے درمیان اپنی تقریری جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جی۔20کی قیادت ہندوستان کے لئے افتخار کا باعث ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہونے والی 200 سے زیادہ میٹنگوں میں 11میٹنگوں کی میزبان کا موقع اترپردیش کے چار شہروں کو ملا جو اترپردیش کی ترقی، بنیادی ڈھانچے اور تہذیبی وراثت کو عالمی سماج کے سامنے پیش کرنے کا موقع ہوگا۔گورنر کی تقریر کے دوران ایس پی سمیت دیگر اپوزیشن لیڈروں کے اراکین نے جم کرہنگامہ کیا اور گورنر واپس جاؤ کے نعرے لگائے۔ ہنگامہ کررہے اراکین لال اور کالے رنگ کی تختیاں لہرا رہے تھے جن میں حکومت مخالف نعرے آویزان تھے۔ اسمبلی اسپیکر ستیش مہانا نے اراکین سے خاموش ہوکر گورنر کا خطبہ سننے کی اپیل کی جسے نظر انداز کردیا گیا۔ شدیدہنگامے کے درمیان تقریبا 50منٹ میں گورنر نے 50صفحات کا اپنا کلیدی خطبہ پڑھا۔محترمہ پٹیل نے کہا کہ ملک کی معیشت کو 2027 تک پانچ ٹریلین ڈالر بنانے کے ہدف کی حصولیابی میں اترپردیش اہم کردار نبھا رہا ہے اور ریاست کی یوگی حکومت صوبہ کو ایک ٹریلین ڈالر کی معیشت بنانے کی سمت میں منظم کوششیں کررہی ہے۔ حکومت نے بزنس ایکشن ریفارم ایکشن پلان کے تحت 600سے زیادہ اصلاحات نافذ کئے ہیں۔ سنگل ونڈو پورٹل نویش متر کے ذریعہ کاروباریوں کو 400سے زیادہ آن لائن خدمات فراہم کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حال ہی میں منعقد گلوبل انوسٹر سمٹ میں 33لاکھ 50ہزار کروڑ روپئے سے زیادہ سرمایہ کاری کی تجاویز ترقی کو نیا ایام دیں گے جس سے 94لاکھ سے زیادہ روزگار کے مواقع پیدا ہونگے۔ یوگی حکومت کی کوششوں کا ہی نتیجہ ہے کہ اترپردیش مرکزی حکومت کی اسکیمات کے نفاذ میں ملک میں اول نمبر پر ہے۔گورنر نے کہا کہ ریاست میں تیز نق ل وحمل کی سمت میں اترپردیش ایکسپریس ویز انڈسٹریل ڈیولپمنٹ اتھارٹی(یوپیڈا) کے نگرانی میں کئی ایکسپریس ویز کی تعمیر کا کام جاری ہے۔ جس سے ایکسپریس وے کے دونوں جانب انڈسٹریل اور پیشہ وارانہ سرگرمیاں تیز ہونگی۔انہوں نے کہا کہ اترپردیش ڈیفنس انڈسٹریل کاریڈور کے تحت علی گڑھ، آگرہ، جھانسی، چترکوٹ، کانپور اور لکھنؤ نوڈس میں دفاعی شعبے سے جڑی انڈسٹریز کے قیام کا کام جاری ہے۔ جمنا ایکسپریس وے انڈسٹریل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے سیکٹر میں تقریبا ایک ہزار ایکڑ زمین پر فلم سٹی کی تعمیر کا کام جاری ہے جس میں دس ہزار کروڑ سے زیادہ سرمایہ کاری کے امکانات ہیں۔محترمہ پٹیل نے کہا کہ سال 2017 میں بی جے پی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد اب تک 118بلاک ہیڈکوارٹر اور 26تحصیل ہیڈکوارٹر کو 2.2 لین کے رابطہ راستوں سے جوڑا جاچکا ہے۔ اس کے علاوہ سات بین الاقوامی سرحد کے اور 68بین ریاستی شاہراہوں کو دو ملین میں توسیع کی گئی ہے۔