ترواننت پورم سے ممبئی تک ایئر انڈیا کی نئی سروس

ترواننت پورم، فروری ۔ ایئر انڈیا نے کیرالہ کے ترواننت پورم بین الاقوامی ہوائی اڈے سے ممبئی کے لیے نئی پرواز خدمات شروع کی ہے۔ اس شعبے میں ایئر انڈیا کی یہ دوسری یومیہ خدمات ہے۔اس فلائٹ کے تحت (اے آئی 657) ممبئی سے صبح 5.40 بجے روانہ ہوتی ہے اور صبح 07.55 پر ترواننت پورم پہنچتی ہے۔ واپسی کی پرواز (اے آئی 658) صبح 8.55 بجے ترواننت پورم سے روانہ ہوتی ہے اور 11.15 بجے ممبئی پہنچتی ہے۔ فلائٹ میں بزنس کلاس سمیت کل 122 سیٹیں ہوں گی۔پرواز کے آسان اوقات مختلف گھریلو مقامات اور یورپ، برطانیہ، امریکہ اور جنوب مشرقی ایشیا سمیت بین الاقوامی مقامات سے رابطے فراہم کرتے ہیں۔ یہ ترواننت پورم-ممبئی سیکٹر پر چوتھی یومیہ خدمات ہے۔ انڈیگو بھی اس سیکٹر میں روزانہ 2 خدمات چلا رہی ہے۔

Related Articles