پیدائشی امراض قلب سے متاثرہ اطفال کی ہوگی مفت سرجری :برجیس پا ٹھک
لکھنؤ:فروری ۔ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ جناب برجیش پا ٹھک کی پہل پر اب ریات میں پیدائشی امراض قلب سے متاثرہ بچوں کی مفت سرجری کی جائے گی ۔ اس ضمن میں قومی صحت مشن اتر پر دیش کے ذریعہ شری ستیہ سائیں سنجیونی انٹرنیشنل سینٹر فار چائلڈ کیئر اینڈ ریسر چ پلول کے ساتھ ایک ایم او یو پر دستخط کیا گیا ۔اس ایم او یو پر دستخط ہونے کے بعد ریاست کے امراض قبل سے متاثرہ بچوں کی مفت سر جری سہولت دیا جانا یقینی بنایا جائے گا۔ بچوں کے امراض قلب کی مفت سرجری کے لیے شری ستیہ سائیں سنجیونی انٹرنیشنل سینٹر فار چائلڈ کیئر اینڈ ریسر چ پلول ملک کا ایک تحقیقی ادارہ ہے ۔ اس مو قع پر پرنسپل سکریٹری ، علاج و صحت اور کنبہ بہبود جناب پاتھ سارتھی سین شرما نے کہاکہ ملک کے سب سے بری ریاست میں پیدائشی امراض قلب سے متاثرہ بچوں کی مفت سرجری کو یقینی بنانا ایک بڑی ذمہ داری ہے ۔ اس نئی پہل کے ساتھ محکمہ صحت کے کامیاب مینجمنٹ سے یہ پروگرام بچوں کو ایک صحت مند زندگی دینے میں مددگار ثابت ہو گا۔ایم او یو دستخط پروگرام کے موقع پر مشن ڈائر کٹر قومی صحت مشن محترمہ اپرنا اپادھیائے نے کہاکہ ریاست میں پیدائشی بیماریوں سے اطفال اموات شرح کو کم کرنے کی سمت میں تیزی سے قدم اٹھا ئے گئے ہیں ۔ اسی ضمن میں دستخط ایم او یو کے بعد ریاست کے امراض قلب سے متاثرہ اطفال کو مفت طبی سہولت حا صل ہو گی ۔ محکمہ صحت کے ذریعہ بہتر طور پر اہتمام کے نتیجہ میں اطفال صحت میں مسلسل بہتری آرہی ہے ۔ ہیلتھ ٹیم کے ذریعہ جانچ مقامات پر صحت جانچ کے بعد ضروری ادویات اور صحت کارڈ تقسیم کیے جاتے ہیں ۔ امرض سے متاثرہ بچوں کو ضرورت کے مطابق اسپتالوں میں ریفر کیا جا تا ہے ۔