ہندوستان کی ترقی کیلئے یوپی کو مضبوط ہونا ضروری، 6 سالوں میں معیشت دوگنی ہوئی: سی ایم یوگی
لکھنو:فروری ۔اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ایک نیوز چینل پر انٹرویو کے دوران کہا کہ گلوبل انوسٹرس سمٹ سے یوپی کا ستارہ چمکے گا۔وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ یوپی کے محکمہ تعلیم کو گلوبل انویسٹرس سمٹ سے پہلے 1.57 لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی تجاویز موصول ہوئی ہیں۔ یوگی آدتیہ ناتھ نے ہائر ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کی ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 54 فرموں کی سرمایہ کاری سے ریاست میں نئی یونیورسٹیاں قائم کرنے اور موجودہ تعلیمی مراکز کو ماڈل سینٹر کے طور پر اپ گریڈ کرنے میں مدد ملے گی۔ایک ٹریلین معیشت کے ہدف کو حاصل کرنے کے سوال پر، اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا، وزیر اعظم نریندر مودی کے ہندوستان کو 5 ٹریلین ڈالر کی معیشت بنانے کے ہدف کو پورا کرنے کے لیے ضروری ہے کہ اتر پردیش کو تیز رفتاری سے ترقی کی جائے۔ ہم نے 6 سالوں میں ریاست کی معیشت کو دوگنا کر دیا ہے۔ یوپی کورونا وبا کے اثرات سے نکل چکا ہے۔ یوپی گلوبل انوسٹرس سمٹ 2023 میں، ہمیں ریاست کے جی پی ڈی سے زیادہ سرمایہ کاری کی تجاویز ملیں گی، مجھے اس پر پورا یقین ہے۔یوپی کے سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ اتر پردیش نے پی ایم مودی کی قیادت میں ترقی کا سفر شروع کیا ہے۔ کورونا کے چیلنج کے باوجود اتر پردیش کی جی ڈی پی دوگنی، فی کس آمدنی بھی دوگنی ہوگئی۔ ہم نے پچھلے 6 سالوں میں 5 لاکھ سرکاری نوکریاں دی ہیں۔ایودھیا میں رام مندر اور کاشی، متھرا میں بی جے پی کے موقف پر یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ کاشی میں کاشی وشوناتھ دھام بن گیا ہے۔ آج کاشی پوری دنیا کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ وزیر اعظم مودی خود پارلیمنٹ میں کاشی کی نمائندگی کرتے ہیں۔ متھرا میں برج تیرتھ وکاس پریشد ترقیاتی کاموں کو تیز رفتاری سے آگے بڑھا رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم وندھیا کوریڈور بھی بنا رہے ہیں، نیمی شارنیہ میں بھی ترقیاتی کام ہورہے ہیں۔ سبھی کام اچھی طرح سے آگے بڑھ رہے گے۔ عوامی جذبات کا بھی خیال رکھا جا رہا ہے۔