یوپی میں یکم اپریل سے 15 سال پرانی گاڑیاں ہوجائیں گی کباڑ
لکھنؤ، فروری ۔ اترپردیش کی یوگی حکومت اسکریپ پالیسی پر مرکزی حکومت کے نئے نوٹیفکیشن کے تحت یکم اپریل سے پہلے ریاست میں 15 سال سے زیادہ پرانی تمام گاڑیوں کو اسکریپ میں بھیجنے کو لے کرسنجیدہ کوشش کر رہی ہے۔سرکاری ذرائع نے جمعہ کو بتایا کہ مرکزی سڑک ٹرانسپورٹ کی وزارت نے ڈرافٹ نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس میں مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی تمام 15 سال پرانی گاڑیوں کو اسکریپ کرنا ہوگا۔ نیا ضابطہ کارپوریشنز اور ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ کی بسوں اور دیگر گاڑیوں کے لیے بھی لازمی ہوگا۔ اس کے تحت ریاستی حکومت 15 سال کی نجی گاڑیوں کے ساتھ ساتھ محکموں میں لگی پرانی گاڑیوں کو بھی اسکریپ میں تبدیل کرنے کی ترغیب دے رہی ہے۔ اس کے لیے مائل اسٹون طے کیے گئے ہیں۔ مائل اسٹون-1 کے تحت گاڑیوں کی انفارمیشن کے لئے گوگل شیٹ کے ساتھ 23-01-2023 کو جاری کردہ آر وی ایس ایف میں 15 سال یا اس سے زیادہ کی سرکاری اور نیم سرکاری گاڑیوں کو کباڑ کرنے کے بارے میں ایک خط جاری کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ 28 نومبر 2022 کو نجی گاڑیوں کے لیے روڈ ٹیکس میں 15 فیصد اور کمرشل گاڑیوں کے لیے آٹھ سال پر کل ٹیکس میں 10 فیصد چھوٹ کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ پرانی گاڑیوں پر التوا کی ذمہ داری کی ایک مشت چھوٹ کا عمل جاری ہے۔ تمام عہدیداروں سے کہا گیا ہے کہ وہ 5 فروری تک اپنے محکمہ کی 15 سال پرانی گاڑیوں کے بارے میں معلومات فراہم کریں تاکہ مزید کارروائی مکمل کی جاسکے۔اس حصے کی ترغیب کے لیے 2000 کروڑ روپے کی رقم مقرر کی گئی ہے۔ یہ رقم ریاستوں کو 31 مارچ تک پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر دستیاب ہوگی۔ ریاست کو اس اسکیم کے تحت مراعاتی گرانٹ کا اہل بننے کے لیے مائل اسٹون-1 اور مائل اسٹون-2 حاصل کرنا ہے۔ ہر ایک مائل اسٹون کو حاصل کرنے کے بعد ، روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کی وزارت ریاستی حکومت کو 300 کروڑ روپے ادا کرے گی۔