اسپینش فٹبال بارسلونا کی ویمنزٹیم نے لگاتار 50 میچز جیت لئے

میڈرڈ،جنوری۔اسپینش فٹبال کلب بارسلونا کی ویمنز ٹیم نے 50 میچز لگاتار جیت کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سیزن میں بارسلونا کی ٹیم نے لیگ کے تمام میچز اپنے نام کیے اور پوائنٹس ٹیبل پر تیسری پوزیشن پر موجود ہیں تاہم انکے دو میچز اب بھی باقی ہیں، جس کے بعد ٹیبل کی صورتحال واضح ہوجائے گی۔ہیڈ کوچ جوناتن گرلڈیز کی سربراہی میں شاندار پرفامنس کا مظاہرہ کرنے والی بارسلونا کی ویمنز ٹیم سال 2019 کے بعد سے ہوم گراؤنڈ پر ایک بھی میچ نہیں ہاری ہے۔ارسلونا کی ٹیم شاندار لیگ فارم کے باوجود سیزن میں ویمنز چیمپئنز لیگ میں ہار گئی تھی، انہیں جرمن سائیڈ بایرن میونخ نے گروپ مرحلے میں 1-3 سے شکست دی تھی تاہم اسکے باوجود انکی پرفارمنس پر کوئی اثر نہ پڑا۔اسپین کے معروف فٹبال کلب کی ویمنز ٹیم کے جارحانہ کھیل نے ویمنز چیمپئنز لیگ کے کوارٹر فائنل بارسلونا اور ریئل میڈرڈ کے درمیان میچ 91 ہزار 553 افراد نے دیکھا تھا۔

Related Articles