بٹلر اور اسمتھ راجستھان کے پہلے میچ سے باہر
دبئی ،راجستھان رائلز کے کپتان اسٹیون اسمتھ اور جوز بٹلر منگل کو شارجہ میں چنئی سپر کنگز کے خلاف ٹیم کا پہلا میچ نہیں کھیل پائیں گے۔
انگلینڈ کے بلے باز جوز بٹلر نے اتوار کے روز انکشاف کیا کہ وہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں لازمی قرنطین میں ہونے کی وجہ سے چنئی کے خلاف ٹیم کا پہلا میچ نہیں کھیل پائیں گے ۔ راجستھان رائلز نے سماجی رابطوں کی سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں بٹلر نے کہا کہ میں بدقسمتی سے راجستھان رائلز کے لئے پہلے میچ میں قرنطین میں وقت گزارنے کی وجہ سے دستیاب نہیں رہوں گا۔ میں یہاں اپنے کنبہ کے ساتھ ہوں۔ یہ خوشگوار ہے کہ رائلس نے مجھے اپنے کنبے کو یہاں لانے دیا ہے ۔ یہ ایک بہت بڑی مدد ہے۔
راجستھان کو اپنے اسٹار آل راؤنڈر بین اسٹوکس کی بھی خدمات حاصل نہیں ہوں گی جو اپنے والد کو دماغی کینسر کی تشخیص کے بعد کرائسٹ چرچ میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔ اس کے علاوہ مانچسٹر میں نیٹ پریکٹس کے دوران باقاعدہ کپتان اسٹیو اسمتھ کو سر میں چوٹ آئی تھی اور وہ ون ڈے سیریز سے محروم ہوگئے تھے ۔ راجستھان کے آئی پی ایل میں افتتاحی میچ کے لئے بھی اسمتھ دستیاب نہیں ہوں گے۔