یوپی میں کورونا کے 6239 نئے معاملے، 80اموات
لکھنؤ، اترپردیش میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا انفیکشن کے 6239نئے معاملے سامنے آئے ہیں وہیں 5958 مریض صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔ اس دوران 80 مریضوں کی موت ہوگئی۔
محکمہ صحت سے اتوار کو موصول اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ایک لاکھ 47ہزار سمپل کی جانچ گئی جسے ملاکر اب تک 75لاکھ پانچ ہزار 653نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔ ضلع میں تین لاکھ بارہ ہزار چھتیس کورونا انفیکشن کی شناخت کی جاچکی ہے جن میں دو لاکھ 39ہزار 485مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4429مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔ ریاست میں فی الحال 68 ہزار 122مریضوں کا علاج کیا جارہا ہے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لکھنؤ میں 847 نئے مریضوں کی شناخت کی گئی ہے جبکہ 816 مریضوں کو ڈسچارج کیا گیا ہے۔ اس مدت میں دس مریضوں کی موت ہوگئی ہے۔ ضلع میں فی الحال 9555 مریضوں کا علاج کیا جارہا ہے۔ کانپور میں کورونا کے 338 نئے مریض ملے ہیں وہیں پریاگ راج میں 370، گورکھپور میں 234، غازی آباد میں 267، وارانسی میں224، نوئیڈا میں 186، میرٹھ میں 233، بریلی میں 158، علی گڑھ میں 168، سہارنپور میں 114، جھانسی میں 116 اور دیوریا میں 102 نئے مریضوں کی شناخت کی گئی ہے۔
اس دوران گورکھپور میں سب سے زیادہ گیارہ مریضوں کی موت ہوگئی جبکہ کانپور میں سات، پریاگ راج میں چھ، میرٹھ میں پانچ اور وارانسی میں تین مریضوں کی موت ہوگئی۔ ریاست میں سب سے زیادہ مریضوں کی موت کانپور میں ہوئی ہے وہیں لکھنؤ میں 516، پریاگ راج میں 216، گورکھپور میں 187، وارانسی میں 206، بریلی میں 127، مرادآباد میں 120، میرٹھ میں 171 اور جھانسی میں 116مریضوں کی موت ہوئی ہے۔