افسروں کو 100 فیصد ترقیاتی اہداف کو پورا کرنے کے لئے موثر طریقے سے کام کرنا چاہئے: انوراگ ٹھاکر
ہمیر پور (ہماچل پردیش)، جنوری۔مرکزی اطلاعات و نشریات کے وزیر انوراگ ٹھاکر نے جمعرات کو ضلعی افسران کو مالی سال 2022-23 کے اختتام تک تمام اسکیموں کے 100 فیصد ہدف کو حاصل کرنے کی سمت میں تیزی سے کام کرنے کی تلقین کی۔مسٹر ٹھاکر نے یہ بات آج یہاں دیشا (ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کوآرڈینیشن اینڈ مانیٹرنگ کمیٹی) کی میٹنگ کے دوران کہی۔ میٹنگ میں ڈپٹی کمشنر دیباشویتا بنک بھی موجود تھیں۔ مسٹر ٹھاکر نے کہا کہ ترقی کے اہداف کو حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ تمام افسران کو چاہئے کہ وہ اسکیموں پر عمل آوری کے سلسلے میں حکومت کو اپنی رائے اور تجاویز دیں۔ اس سے حکومت اپنی پالیسیوں اور منصوبوں میں ضروری اصلاحات کر سکتی ہے۔ضلع میں مختلف اسکیموں کی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ ’’ترقی کے اہداف کو حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ تمام افسران کو چاہیے کہ وہ اسکیموں پر عمل آوری کے سلسلے میں اپنی رائے اور تجاویز حکومت کو دیں۔‘‘مرکزی وزیر نے زراعت، باغبانی، صنعت، دیہی ترقی اور دیگر محکموں کے افسران سے کہا کہ وہ عام لوگوں کی آمدنی بڑھانے اور خود روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے سنجیدہ کوششیں کریں۔ ‘‘انہوں نے تمام محکموں کو ہدایت دی کہ وہ ضلع کی خصوصی کامیابیوں اور مختلف اسکیموں سے مستفید ہونے والوں کی کامیابی کی کہانیاں شیئر کریں۔ اس سے دوسروں کو سرکاری اسکیموں سے فائدہ اٹھانے کی ترغیب ملے گی اور ہمیر پور ضلع کی درجہ بندی ترقی کے مختلف پیرامیٹرز پر مزید بہتر ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ضلع میں زیر تکمیل بڑے منصوبوں کا باقاعدگی سے جائزہ لیا جائے تاکہ ان منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جا سکے۔ انہوں نے غیر قانونی کانکنی کو روکنے کے لیے ٹیکنالوجی کے استعمال پر بھی خصوصی زور دیا۔ٹی بی کے خاتمے کی مہم کا جائزہ لیتے ہوئے مسٹر ٹھاکر نے کہا کہ تمام محکموں کو چاہیے کہ وہ کم از کم ایک ٹی بی کے مریض کی ذمہ داری لیں اور ضلع کو مکمل طور پر ٹی بی سے پاک بنانے کے لیے سخت محنت کریں۔