یوپی کو ایک لاکھ کروڑ ڈالر کی معیشت بنانے میں بینکوں کو تعاون کرنا چاہئے: یوگی

ممبئی، جنوری ۔اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے بینکوں اور دیگر مالیاتی اداروں سے تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن اتر پردیش کو ایک لاکھ امریکی ڈالر کی معیشت بنانے میں اپنا حصہ ڈالنے کی اپیل کی ہے۔مسٹر یوگی نے جمعرات کو بینکنگ کی دنیا کی شخصیات سے ملاقات کی اور کہا، ‘آپ ہمارے ترقی کے سفر کے گواہ ہونے کے ساتھ ساتھ شریک بھی ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے پانچ لاکھ ڈالر کی معیشت کے ہدف کو پورا کرنے کے لیے ہم نے اپنے لیے ایک لاکھ ڈالر کا ہدف رکھا ہے۔ یہ مقصد آپ کے تعاون سے ہی پورا ہو گا۔ ہم سی ڈی ریشو کو 40 سے بڑھا کر 53 فیصد کرنے میں کامیاب رہے ہیں، اب بینکوں کو اسے 60 فیصد تک لانے کے لیے ٹھوس کوششیں کرنی چاہئیں۔ہم اپنی سطح پر تعاون کرنے کے لئے تیار ہیں۔وزیر اعلیٰ نے یقین دلایا، ‘ہم اتر پردیش میں آپ کو ہر ممکن مدد فراہم کریں گے۔ بہتر ماحول دیں گے۔ بینکنگ اداروں کو ہمارے ایم ایس ایم ای یونٹس، زراعت، ایف پی او، اسٹارٹ اپ وغیرہ کو مضبوط کرنے کے لیے ہمارے ساتھ تعاون کرنا چاہیے۔ وزیر اعظم نے اتر پردیش کو ملک کے ‘ترقی کے انجن کی صلاحیت والی ریاست قرار دیا ہے۔ ہم اپنی اس ذمہ داری کو نبھانے کے لیے تیار ہیں۔ آپ کے تعاون سے اتر پردیش ایک لیڈر ریاست بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ 2017 میں جب ہماری حکومت بنی تو ریاست کی مالی حالت بہت خراب تھی۔ ہم نے کچھ منصوبہ بنایا، بینکوں کو بلایا، لیکن کریڈٹ اتنا خراب تھا کہ بینکوں نے جواب نہیں دیا۔ آج مجھے یہ کہتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی ہے کہ اتر پردیش میں تب اور اب سب کچھ بدل گیا ہے۔ آج ہم ریونیو سرپلس ریاست ہیں۔ ہم نے اپنے سالانہ بجٹ کو دوگنا سے زیادہ تک توسیع دی ہے۔ مسٹر یوگی نے سڈبی کے چیئرمین اور ایم ڈی ایس رمن، نابارڈ کی جنرل منیجر سمیتا موہنتی، نیشنل اسٹاک ایکسچینج کے ایم ڈی اور سی ای او آشیش چوہان، کوٹک مہندرا کے سی ای او ادے کوٹک، بینک آف مہاراشٹرا کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اے بی وجے کمار، بینک آف بڑودہ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اجے کھورانہ، ایس بی آئی کے سی ایم ڈی سے ملاقات کی۔

Related Articles