محکمہ صحت نے ماگھ میلے کو نو پلاسٹک زون قرار دیا
پریاگ راج:دسمبر۔ اترپردیش کے محکمہ صحت نے پریاگ راج میں منعقد ہونے والے ماگھ میلے کو نوپلاسٹک زون قرار دیا ہے۔ شہر میں ماگھ میلہ جنوری سے شروع ہونے والا ہے۔محکمہ صحت کے مطابق میلے میں جو بھی عقیدت مندپلاسٹک کابیگ لئے دکھائی دیں گے انہیں محکمہ صحت اور نگم کی ٹیم کپڑے کا نا جھولا دے گی ساتھ ہی پالیتھین کا استعمال نہ کرنے کی اپیل کرے گی۔میلے کے صفائی کے انچارج اروند سنگھ چوہان نے آج بتایا کہ میلہ علاقے میں لگائے جارہے ایل سی ڈی اسکرین پرشوچھ بھارت مشن مہم اور پلاسٹک سے پاک ماگھ میلے سے متعلق میسج بھی چلائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ میلے میں چھ کروڑ سے زیادہ افراد کے پہنچنے کی توقع ہے۔ سنگم میں پہنچنے والے عقیدت مندوں کو پلاسٹک کے استعمال کو روکنے کے لئے نئے تجربات کئے جارہے ہیں۔ میلے میں پلاسٹک کا استعمال پوری طرح سے ممنوع رہے گا۔ پہلی بار ماگھ میلے میں پلاسٹک کا استعمال نہ ہونے دینے کے لئے حکومت کی طرف سے گاندھی گیری کی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ اگر کوئی عقیدت مند میلہ علاقے میں پلاسٹک کا بیگ کا استعمال کرتے دکھائی دے گا تو اسے ملے میں ہی پلاسٹک بیگ کی جگہ کپڑے کا بیگ مفت میں دیا جائے گا۔