منی پور میں بھیڑ پر قابو پانے کے لیے پولیس نے آنسو گیس کے گولے داغے

امپھال، دسمبر ۔منی پور پولیس نے پیر کی دیر رات امپھال ایسٹ کے کھُرائی میں گاڑیوں کے ٹائر جلانے والے ہجوم پر قابو پانے کے لیے آنسو گیس کے گولے داغے۔پولیس نے بتایا کہ مندر کو نقصان پہنچنے کی اطلاع ملنے پر قریبی علاقوں کے مکین سڑکوں پر نکل آئے اور گاڑیوں کے ٹائر جلا دیے اور مین روڈ بلاک کر دیا۔ پولیس نے بھیڑ پر قابو پانے کے لیے آنسو گیس کے گولے داغے اور اس کے بعد آدھی رات تک حالات معمول پر آ گئے۔کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو روکنے کے لیے پولیس منگل کو علاقے میں چوکسی برت رہی ہے۔ریاستی حکام نے لوگوں کو افواہیں پھیلانے اور غلط فہمیاں پیدا کرنے سے خبردار کیا ہے۔

Related Articles