یوپی:6آئی پی ایس افسران کا تبادلہ
لکھنؤ: اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے ذریعہ پریاگ راج میں سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ابھیشیک دکشت کے خلاف معطلی کی کاروائی کرنے کے ساتھ ہی حکومت نے منگل کو انڈین پولیس سروس(آئی پی ایس) کے چھ افسران کا تبادلہ کردیا۔
سرکاری ترجمان نے بتایا کہ بدعنوانی اور بدنظمی کو روا رکھنے کے الزام میں معطل کئے گئے مسٹر دکشت کو ڈائرکٹر جنرل آف پولیس دفتر سے وابستہ کردیا گیا ہے جبکہ ان کے مقام پر سرو شریشٹھ ترپاٹھی کو پریا گ راج کا نیا ایس ایس پی اور ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس(ڈی آئی جی)نامزد کیاگیا ہے۔ مسٹر ترپاٹھی اب تک لکھنؤ میں ڈپٹی کمشنر آف پولیس اور ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس کے عہدے پر تعینات تھے۔
انہوں نے بتایا کہ اے ٹی سی سیتاپور کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اور اڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس دویش کمار پانڈے کو لکھنؤ کا ڈپٹی کمشنر آف پولیس بنایا گیا ہے۔ گورکھپور میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل آٖ پولیس اور ایس پی (ریلوے) محترمہ پشپانجلی کو ڈی آئی جی ریلوے بناکر لکھنؤ بھیجا گیا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ ڈپٹی انسپکٹر جنرل اور 11ویں واہنی پی اے سی سیتاپور منوج کمار کو ڈی آئی جی پی اے سی لکھنؤ کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی اور ایس پی (ریجنل نوٹیفکیشن)گورکھپور گنگا ناتھ ترپاٹھی کو انسداد بدعنوانی تنظیم لکھنؤ کا ڈی آئی جی بنایا گیا ہے۔ ایس پی چوکسی اسٹیبلش منٹ اکھلیش کمار نگم کا تبادلہ ایس پی (خصوصی ریسرچ برانچ کوآپریٹیو لکھنو)کے عہدے پر کیا گیا ہے۔