ہماچل میں بی جے پی اپنے دم پر حکومت بنائے گی: کھنہ

ہمیر پور، نومبر۔ہماچل پردیش بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے انچارج اویناش رائے کھنہ نے کہا ہے کہ 8 دسمبر کو اسمبلی انتخابات کے نتائج کے اعلان کے بعد پارٹی ریاست میں اپنے طور پر حکومت بنائے گی۔جمعہ کو یہاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسٹر کھنہ نے دعویٰ کیا کہ بی جے پی مکمل اکثریت کے ساتھ ریاستی حکومت بنانے جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دعویٰ اس لئے ہے کہ کیونکہ ریاست میں بی جے پی حکومت میں بے مثال ترقیاتی کام ہوئے ہیں جو زمین پر نظر آرہے ہیں۔ بی جے پی اعلانات کی بنیاد پر حکومت نہیں چلاتی، اس لیے وہ کیے گئے ترقیاتی کاموں کی بنیاد پر مکمل اکثریت کے ساتھ حکومت بنانے جا رہی ہے جبکہ کانگریس اپنی حکومت بنانے کے خواب دیکھتی رہے گی۔ریاستی بی جے پی انچارج نے کہا کہ بی جے پی نے ریاست میں رسم و رواج کو بدلنے کے عزم کے ساتھ الیکشن لڑا ہے اور اسے ہر حال میں پورا کیا جائے گا اور پارٹی مسلسل دوسری بار حکومت بنا کر تاریخ رقم کرے گی۔ ایسی ہی تاریخ وہ اس سے قبل اتر پردیش، گوا، منی پور اور اتراکھنڈ میں رقم کرچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں مسلسل دوسری بار حکومت بنانے کے ہدف کو حاصل کرنے کے لئے بی جے پی نے پہلے سے تیار حکمت عملی پر کام کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں حکومت اور تنظیم کے درمیان بہتر تال میل ہے جس کی وجہ سے بی جے پی کارکنوں میں زبردست جوش و خروش دیکھا گیا۔ پارٹی نے تمام 68 اسمبلی حلقوں میں انتخابی جلسوں کا انعقاد کیا، جس میں اچھا ٹرن آؤٹ اور جوش و خروش دیکھنے میں آیا۔ بی جے پی نے گھر گھر مہم چلائی، جس میں پارٹی کے قومی صدر جگت پرکاش نڈا اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی بڑھ چڑھ کرحصہ لیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ریاست میں خواتین نے بڑی تعداد میں ووٹ ڈالے، جو بی جے پی کے حق میں نظر آرہا ہے۔مسٹر کھنہ نے کہا کہ پرانی پنشن کے مدے پر بھی کانگریس نے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی لیکن ریاست کے تمام ملازمین جانتے ہیں کہ کون سی پارٹی مضبوط ارادے کے ساتھ کام کرتی ہے۔ کانگریس حکومتوں نے چھتیس گڑھ اور راجستھان میں بھی پرانی پنشن کا اعلان کیا لیکن اب تک کچھ نہیں ہوا۔

 

Related Articles