خواتین کی تاریخی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں آئرلینڈ نے پاکستان کو شکست دے دی

لاہور،  نومبر۔ گیبی لیوس (71) اور ایمی ہنٹر (40) کی خطرناک سنچری شراکت کے بعد ارلن کیلی (20/3) کی شاندار گیندبازی کی بدولت آئرلینڈ نے پاکستان کو تیسرے فیصلہ کن خواتین ٹی ٹوئنٹی مقابلے میں 34 رن سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز دو۔ایک سے جیت لی۔آئرلینڈ نے فیصلہ کن میچ میں پاکستان کو 168 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں میزبان ٹیم 133 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ یہ آئرلینڈ کی خواتین ٹیم کا پاکستان کا پہلا دورہ تھا جہاں ون ڈے سیریز پاکستان نے 3-0 سے جیتی تھی۔آئرلینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور ایمی گیبی کی اوپننگ جوڑی نے اس کا بھرپورفائدہ اٹھایا۔ دونوں نے پہلی وکٹ کے لیے 110 رنز کی شراکت داری کرکے آئرلینڈ کو مضبوط پوزیشن میں پہنچا دیا۔ ایمی نے 35 گیندوں میں تین چوکوں کی مدد سے 40 رنز بنائے جبکہ گیبی نے 46 گیندوں میں 11 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 71 رنز کی نصف سنچری اسکور کی۔اس کے علاوہ اورلا پرینٹرگاسٹ نے 23 گیندوں پر 37 رنز بنائے جبکہ ریبیکا اسٹوکس نے 14 گیندوں پر ناٹ آوٹ 17 رنز بنا کر آئرلینڈ کو 167/4 کے اسکور تک پہنچا دیا۔ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی شروعات شاندار رہی لیکن وکٹیں کرنے کا نقصان ٹیم کو اٹھانا پڑا ۔ اوپنر جویریہ خان نے 37 گیندوں میں سات چوکوں کی مدد سے 50 رنز بنائے لیکن انہیں کوئی ساتھ نہیں ملا۔ ندا ڈار نے 24 گیندوں پر 26 جبکہ فاطمہ ثناء نے 14 رنز کا تعاون دیا ۔ سات پاکستانی بلے باز ڈبل فیگرز کو بھی نہ چھو سکے اور پوری ٹیم 18.5 اوورز میں 133 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔آئرلینڈ کے لیے کیلی نے تین اوورز میں 19 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں، جب کہ لورا ڈیلانی نے 2.5 اوورز میں 20 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے علاوہ جین میگوائر نے دو اور ایمر رچرڈسن نے ایک وکٹ حاصل کی۔

Related Articles