موپا اور ڈابولیم دونوں ہوائی اڈے ایک ساتھ چلتے رہیں گے: وی کے سنگھ
پنجی، نومبر۔ سڑک ٹرانسپورٹ، شاہراہوں اور شہری ہوابازی کے مرکزی وزیر مملکت جنرل وی کے سنگھ نے گوا کے دابولم ہوائی اڈے کو بند کرنے سے انکار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ دابولیم اور موپا ہوائی اڈے دونوں ایک ساتھ کام کریں گے۔یہاں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ”یہ (ڈابولم ہوائی اڈے کو بند کرنا) ایک بے بنیاد تصور ہے۔ کابینہ نے 2010 میں فیصلہ کیا تھا کہ دونوں ہوائی اڈے ایک ساتھ کام کریں گے۔ ان میں سے کوئی بھی بند نہیں ہوگا۔ ہم سب نے فیصلہ قبول کر لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت موپا ہوائی اڈے کو مزید رابطہ فراہم کرے گی۔ موپا ہوائی اڈے کے کھلنے سے دابولیم ہوائی اڈہ متاثر نہیں ہوگا۔انہوں نے کہاکہ “موپا ہوائی اڈہ اضافی ٹریفک کے لیے ہے۔ دونوں ہوائی اڈے اس طرح چلائے جائیں گے کہ کسی کے کاروباری مفادات متاثر نہ ہوں۔مرکزی حکومت کے ذہن میں کوئی شک نہیں ہے۔ میں لوگوں سے گزارش کروں گا کہ ایسی خبروں پر یقین نہ کریں۔ ,واضح رہے کہ حال ہی میں عمان ایئرویز نے اعلان کیا تھا کہ وہ اگلے سال جنوری سے دابولیم نہیں بلکہ موپا ہوائی اڈے سے کام کرے گی۔موپا ہوائی اڈے کو جی ایم آر ایئرپورٹس لمیٹڈ بوٹ کی بنیاد پر تیار کر رہا ہے۔