افغانستان کی خاتون سائیکلنگ چیمپئن اسرائیلی ٹیم میں شامل

تل ابیب،اکتوبر۔ افغانستان کی 19 سالہ سائیکلنگ چیمپئن فریبہ ہاشمی نے اسرائیلی خواتین ٹیم میں شمولیت اختیار کرلی۔ اسرائیلی ٹیم ورلڈ ٹور ایونٹ میں شرکت کرے گی۔ انہیں یہ پیشکش اتوار کو افغان نیشنل سائیکلنگ چیمپئن شپ میں فتح پر کی گئی تھی۔ جس میں ان کی 22 سالہ بہن یلدوز دوسرے نمبر پر رہیں۔ دلچسپ بات ہے کہ طالبان کی جانب سے ملک میں خواتین کے کھیلوں پر پابندی کے سبب یہ چیمپئن شپ سوئٹزرلینڈ میں منعقد کی گئی تھی۔ دونوں بہنوں نے پچھلے سال طالبان کی فتح سے پہلے ہی ملک چھوڑ دیا تھا۔ مقابلوں میں مختلف ممالک میں مقیم افغان خواتین سائیکلسٹوں نے حصہ لیا۔

Related Articles