پاکستان کے احسن رمضان عالمی اسنوکر چیمپئن بن گئے

دوحہ-مارچ۔ نوجوان پاکستانی کھلاڑی احسن رمضان نے ایران کے تجربہ کار عامر سرکوش کو سخت مقابلے کے بعد 6-5سے شکست دیکر آئی بی ایس ایف ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی۔ احسن رمضان کیعلاوہ محمد آصف اور محمد سجاد بھی سیمی فائنل میں رسائی پر ٹرافی کے حقدار قرار پائے۔ دوحا، قطر میں ٹین ایجر احسن رمضان نے ابتدائی دو فریم جیتے البتہ عامر سرکوش نے مسلسل چار فریم جیت کر اسکور 4-2 کردیا لیکن احسن نے فائٹ بیک کرتے ہوئے نہ صرف مقابلہ برابر کیا بلکہ فتح حاصل کی۔ فائنل ساڑھے پانچ گھنٹے جاری رہا۔ احسن ورلڈ چیمپئن شپ جیتنے والے تیسرے پاکستانی ہیں، ان سے قبل محمد آصف نے دو بار اور محمد یوسف نے ایک بار ورلڈ ٹائٹل جیت چکیہیں۔ دفاعی چیمپئن محمد آصف کو احسن نے سیمی فائنل میں شکست دی۔ پی بی ایس اے کے چیئرمین عالمگیر شیخ اور صدر جاوید کریم نے شاندار کامیابی پر احسن رمصان کو مبارک باد دی ہے۔

 

Related Articles