مودی حکومت ریزرویشن کو بے اثر کرنے کے لیے سرکاری کمپنیوں کو بیچ رہی ہے: بھوپیش
رائے پور، اکتوبر ۔ چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل نے ریاست میں ریزرویشن کو لے کر بی جے پی پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو پارٹی 2014 سے سرکاری کمپنیوں کو بیچ کر ریزرویشن کو غیر موثر بنانے کی مسلسل کوشش کر رہی ہے۔ اسے اس مسئلے پر سیاست کرنے کا حق نہیں ہے۔مسٹر بگھیل نے یہ تبصرہ اس وقت کیا جب صحافیوں کی جانب سے آج یہاں بی جے پی لیڈروں کے ریزرویشن پر حکومت کو گھیرنے کی کوششوں کے بارے میں پوچھا گیا، اجلاس کے لیے روانہ ہونے سے پہلے انہوں نے کہا کہ مودی حکومت 2014 میں برسراقتدار آنے کے بعد مسلسل سرکاری اثاثوں کو بیچ رہی ہے۔ بھلائی اسٹیل پلانٹ ہو یا ناگرنار پلانٹ ہو سب فروخت ہونے والے ہیں۔ بالکو پہلے ہی فروخت ہو چکا ہے۔ ریلوے بیچی جا رہی ہے، ہوائی اڈے بیچے جا رہے ہیں۔ جب سرکاری نوکریاں نہیں ہوں گے تو ریزرویشن بھی اتنا ہی بے اثر ہوگا۔انہوں نے کہا کہ درج فہرست ذاتوں، درج فہرست قبائل اور پسماندہ طبقات کے مفادات کو لے کر بی جے پی اور مودی حکومت مفلوج ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت کوالیفائیڈ ڈیٹا کمیشن کی رپورٹ آنے کے بعد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل کرے گی، تاکہ حکومت کے پاس مکمل گراؤنڈ موجود ہو۔ اس کے بعد ای ڈبلیو ایس ریزرویشن بھی لاگو کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ آبادی کی بنیاد پر درج فہرست ذاتوں اور قبائل کو ریزرویشن دیا جائے گا۔