ملک کا نوجوان طبقہ بی جے پی کی ریڑھ کی ہڈی:دنیش شرما
کانپور دیہات:اکتوبر۔ اترپردیش کے سابق نائب وزیر اعلی اور بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کے سینئر لیڈر دنیش شرما نے ملک کے نوجوان طبقہ کو پارٹی کی ریڑھ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوان طبقہ کو ٹریننگ دے کر ملک کا سچا سپاہی اوعر عوام کے تئیں جواب دہ بنانے کےلئے ہی بی جے پی حکومتیں کام کررہی ہیں۔شرما نے بدھ کو یہاں میڈیا نمائندوں سے کہاکہ منظم ملک کی تعمیر کے لئے مرکز اور ریاستوں میں بی جےپی حکومتوں کی پالیسوں کے مرکز میں نوجوان طبقہ رہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں آنے والے بلدیاتی انتخابات میں بی جے پی کی جیت یقینی ہے۔ اس دوران بی جے پی ضلع صدر اویناش سنگھ چوہان اور ایم ایل اے پونم سنکھوار سمیت پارٹی کے دیگر لیڈر بھی موجو دتھے۔اس دوران انہوں نے سابق وزیر اعلی ملائم سنگھ یادو کے انتقال پر تکلیف کا اظہار کرتےہوئے کہا کہ ملنسار مزاج کے نیتا جی سبھی کو ساتھ لے کر چلنے والے سیاست داں تھے۔ انہوں نے اپوزیشن میں رہتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کے کاموں کی تعریف کی تھی۔یادو نے ایوان میں کہا تھا کہ مودی جی ملک کے دوبارہ وزیر اعظم بنیں۔ان کی یہ پیشین گوئی صحیح ثابت ہوئی تھی۔