ممبئی کوسٹل روڈ پروجیکٹ 2023 تک مکمل ہوگا: شنڈے

ممبئی، ستمبر۔مہاراشٹر کے وزیر اعلی ایکناتھ شنڈے نے منگل کو کہا کہ ممبئی کوسٹل روڈ پروجیکٹ تقریباً 62 فیصد مکمل ہو چکا ہے اور 2023 کے آخر تک مکمل ہو جائے گا۔مسٹر شنڈے اور نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے پیر کو پروجیکٹ کی پیش رفت کا جائزہ لیا اور ممبئی میونسپل کارپوریشن کے کمشنر اقبال سنگھ چہل، ایڈیشنل کمشنر (ایسٹ سبربن) اشونی بھیڈے نے انہیں پروجیکٹ کے بارے میں ایک پریزنٹیشن پیش کیا۔مسٹر شنڈے نے یقین دلایا کہ ممبئی کے لوگوں کا یہ خواب مقررہ وقت میں پورا ہوگا اور ان کے سفر میں کم وقت لگے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے ممبئی کے لوگوں کو ٹریفک جام سے آزادی ملے گی۔انہوں نے نائب وزیر اعلیٰ کے ساتھ زیر زمین ٹنل، حاجی علی اور ورلی کے علاقے میں انٹر چینج کا بھی معائنہ کیا۔ممبئی کوسٹل روڈ پروجیکٹ میونسپل کارپوریشن آف گریٹر ممبئی تعمیر کر رہا ہے، جو اس کے سب سے زیادہ ڈریم منصوبوں میں سے ایک ہے۔پرنسس اسٹریٹ فلائی اوور سے باندرہ ورلی سی لنک کے جنوبی سرے تک 10.58 کلومیٹر طویل سڑک کی تعمیر کا کام کچھ عرصے سے جاری اس میں 4 پلس 4 لین والی سڑکیں، الیویٹر سڑکیں، پل اور سرنگیں شامل ہیں۔ اس کا تعمیراتی کام اکتوبر 2018 میں شروع ہوا تھا اور اسے نومبر 2023 تک مکمل کرنے کا ہدف ہے۔

Related Articles