انگلش ٹیم میں واپسی کو یادگار بنانا چاہتا ہوں، ایلکس ہیلز
کراچی،ستمبر۔انگلش کرکٹر ایلکس ہیلز نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم میں طویل عرصے بعد واپسی کو یادگار بنانا چاہتا ہوں کھبی سوچا نہ تھا کہ پاکستانی ٹیم میں دوبار کھیلنے کا موقع ملیگا، کسی بھی کھلاڑی کے لئے تین سال ٹیم سے باہر رہنا بہت طویل وقت ہوتا ہے۔کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آخری وقت میں ورلڈکپ سے باہرہونا ان کیلئے انتہائی تکلیف دہ اورڈراؤنے خواب کی طرح تھا لیکن اب انہیں لگتا ہے ٹیم کو آگے لے جانے میں وہ اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں۔انگلش بورڈ نے انجری کے شکارجونی بیرسٹو کی جگہ ایلکس ہیلزکو دورہ پاکستان اورٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئیاسکواڈ میں شامل کیا ہے۔