مجھے کوئی سپر پاورز نہیں چاہئیں، جو ہے اس پر اللہ کا شکر ہے: بابر اعظم

کراچی،اپریل۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ مجھے کوئی سپر پاورز نہیں چاہئیں، جو ہے اس پر اللہ کا شکر ہے۔ایک انٹرویو میں بابر اعظم نے کہا کہ شاداب خان، محمد رضوان اور امام الحق تینوں میرے قریبی دوست ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پاستا، اسٹیکس اور سوشی پسندیدہ کھانے ہیں، فون کا استعمال زیادہ نہیں کرتا ،گانے سننے کا شوق ہے۔بابر اعظم نے کہا کہ موبائل پر انسٹا گرام اور ٹوئٹر زیادہ استعمال کرتا ہوں، نیوزی لینڈ دنیا کا خوبصورت ملک لگا۔

Related Articles