بیتوا ندی کی طغیانی میں پھنسے لوگوں کو بحفاظت نکالا گیا
جھانسی:اگست۔ اترپردیش کے ضلع جھانسی میں برو آساگر تھانہ علاقے میں طغیانی زدہ بیتوا ندی میں پاریچھا باندھ کے درمیان ٹاپو پر پھنسے چار افراد کو ضلع انتظامیہ کی کوششوں اور فوجی کی مدد سے جمعرات کو ہیلی کاپٹر سے بحفاظت نکال لیا گیا۔ڈی ایم دفتر سے موصول اطلاع کے مطابق بدھ کو اس ٹاپو پر پھنسے چار مقامی افراد کو بچانے کے لئے آفت منجمنٹ اور فوج کی ٹیمیں آج صبح پہنچ گئی تھیں۔ انہیں بحفاظت نکالنے کے لئے بچاؤ مہم شروع کر کے فوجی کے ہیلی کاپٹر کی مدد سے چاروں کو بحفاظت نکالا گیا۔ریسکیو کرائے گئے چار افراد کا طبی معائنہ کرایا گیا جس میں سبھی صحت مند پائے گئے۔ موقع پر موجود ڈی ایم روندر کمار نے باندھ سے ندی میں پانی چھوڑے جانے کی وجہ ندی کا بہاؤ میں تیز ہونے کی جانکاری دیتے ہوئے ندی کے ساحل پر آباد گاؤں کے لوگوں سے ندی یا ندی میں موجود ٹاپو پر نہ جانے کی اپیل کی ہے۔