صدرجمہوریہ کی حلف برداری تقریب میں نتیش شامل ہوں ضروری نہیں : کشواہا
پٹنہ ،جولائی ۔جنتادل یونائٹیڈ ( جے ڈی یو ) پارلیمانی بورڈ کے قومی صدر اپندر کشواہا نے آج کہاکہ صدرجمہوریہ کی حلف بردار محض ر سمی ہے اور ایسے میں وزیراعلیٰ نتیش کمار اس میں شامل ہوں یہ ضروری نہیں ۔مسٹر کشوا ہا سے سموار کو جب آج کے صدرجمہوریہ عہدے کی حلف برداری تقریب میں بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار کے شامل ہونے کے سلسلے میں سوال پوچھے جانے پر انہوں نے اسے محض رسمی بتاتے ہوئے سوال کو درکنار کر دیا ۔درا صل آج ہوئے صدرجمہوریہ کی حلف برداری تقریب میں قومی جمہوری اتحاد ( این ڈی اے ) حکمراں ریاستوں کے تمام وزراءاعلیٰ سمیت دیگر جماعتوں کے وزیراعلیٰ بھی حلف برداری پروگرام کا حصہ بننے کیلئے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے تھے ۔ لیکن بہار کے وزیراعلیٰ مسٹر کمار اس پروگرام میں نہیں گئے ، جس پر سوال اٹھائے جارہے تھے ۔وزیراعلیٰ پر اٹھتے سوالات پر مسٹر کشواہا ان کے بچاؤ میں آگئے اور کہاکہ صدرجمہوریہ کی حلف برداری تقریب محض رسمی ہے ۔ وزیراعلیٰ کے دوسرے پروگرام بھی ہیں۔ اس لئے ضروری نہیں کہ وہ ہر پروگرام میں شامل ہوں ۔ فی الحال ان کے پاس دوسرے پروگرام ہیں ، جس میں وہ مصروف ہیں۔ اس کا کوئی دوسرا معنی نہیں نکالاجانا چاہئے ۔واضح رہیکہ آج 15 ویں صدرجمہوریہ کے طور پر مسز دروپدی مرمو نے حلف لیا ہے ۔ اس تقریب میں بہار سے تمام اراکین پارلیمنٹ اور کئی وزیر بھی شامل ہوئے ہیںلیکن وزیراعلیٰ مسٹر کمار اس میں نہیں شامل ہوئے ۔