وزیراعظم کو شرد پوار کے خلاف رانے کے تبصرے پر پارٹی کا موقف واضح کرنا چاہئے: راوت
ممبئی، جون۔شیوسینا کے راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ اور پارٹی کے ترجمان سنجے راوت نے جمعہ کو کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے سربراہ شرد پوار کے خلاف نارائن رانے کے تبصرے پر پارٹی کاموقف واضح کرنا چاہیے۔
مسٹر رانے نے ریمارک کیا تھا کہ مسٹر پوار باغی شیوسینا ایم ایل ایز کو دھمکی دے رہے ہیں اور کہا کہ مہاراشٹر اسمبلی میں کچھ غلط ہوا تو اس کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔
صحافیوں سے بات کرتے ہوئے مسٹر راوت نے کہا کہ یہ اب ان کے اور مسٹر ایکناتھ شنڈے کیمپ کے درمیان آئینی جنگ ہے اور انہوں نے یقین دلایا کہ مہا وکاس اگھاڑی (ایم وی اے) حکومت کے تینوں حلقے متحد ہیں۔
مسٹر راوت نے مزید کہا کہ شیو سینا کے باغی ایم ایل اے ممبئی واپس آئیں گے، ان کی وفاداری اور ایمان کا امتحان لیا جائے گا اور انہیں یقین ہے کہ ایم وی اے حکومت جیت جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے ریاستی پارٹی کے وہپ سے انکار کرنے کے لئے مسٹر شنڈے سمیت شیوسینا کے 12 ایم ایل ایز کو نااہل اعلان کرنے کے لئے ریاستی قانون ساز اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر کو ایک خط بھیجا ہے۔