پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے معاوضے میں 30 فیصد تک اضافے کا امکان
لاہور،جون۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس آئندہ ہفتے لاہور میں ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں آئندہ سیزن کے لیے سینٹرل کنٹریکٹ کی منظوری دی جائیگی جس میں کھلاڑیوں کے معاوضے میں 30 فیصد تک اضافے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وائٹ بال اور ریڈ بال کرکٹرز کے لیے سینٹرل کنٹریکٹ کی الگ ،الگ کیٹیگریز متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق سینٹرل کنٹریکٹ کے لیے کھلاڑیوں کے ناموں،معاوضوں پر چیئرمین پی سی بی دلچسپی لے رہے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پی سی بی کے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری اور شرکا کو پاکستان جونیئر لیگ کے پہلے ایڈیشن پر اپڈیٹ بھی دی جائے گی۔اس کے علاوہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ممکنہ ایونٹس سے متعلق معلومات بھی ایجنڈے کا حصہ ہیں۔