ڈریگ فلکنگ سیکھنا اہم :گرجیت

نئی دہلی ، ہندستانی خاتون ہاکی ٹیم کی ڈفینڈر گرجیت کور نے کہا ہے کہ ڈریگ فلکنگ کا فن سیکھنا ان کے کیریئر کا اہم موڑ ثابت ہوا ہے گرجیت 2018 ایشیا گیمز میں چاندی کا تمغہ جیتنے والی ٹیم کا حصہ تھیں۔ اس کے علاوہ وہ گذشتہ سال ایف آئی ایچ خواتین سیریز میں ہندوستان کی سب سے زیادہ گول اسکورر تھیں۔ وہ پچھلے کچھ سالوں سے ویمن ٹیم کی ایک اہم کھلاڑی رہی ہیں۔

24 سالہ گرجیت نے کہا کہ میرے خیال میں ڈریگ فلکنگ کی تکنیک کو اچھی طرح سے سیکھنا میرے کیریئر کا ایک اہم مقام رہا ہے۔ ہر کوئی ٹیم میں شراکت کرنا چاہتا ہے اور مجھے خوشی ہے کہ میں ٹیم کی ایک اچھی ڈریگ فلکر بننے کی کوشش کر رہی ہوں۔ مجھے اپنی ٹیم کے ممبروں اور کوچز کی جانب سے بہت تعاون حاصل ہورہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ مجھے 2012 میں جونیئر نیشنل کیمپ سے پہلے ڈریگ فلک کرنے کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں تھیں۔ میں کیمپ میں شامل ہونے سے پہلے ڈریگ فلکنگ کی مشق کرتی تھی لیکن مجھے اس کی تکنیک کا مکمل علم نہیں تھا۔ جب میں نے کیمپ شروع کیا تو میں نے ڈریگ فلک کرنے کی بنیادی باتوں کو سمجھا۔

 

Related Articles