انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں نمبر ون

دبئی ،انگلینڈ نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں آسٹریلیا پر چھ وکٹ سے جیت سے نہ صرف سیریز اپنے نام کر لی بلکہ آئی سی سی کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن پر بھی قبضہ کر لیا۔
انگلینڈ کو نمبر ٹو ٹیم آسٹریلیا پر 12 پوائنٹس کی برتری حاصل ہو گئی، ہندستان تیسرے، پاکستان چوتھے اور جنوبی افریقہ پانچویں نمبر پر ہے۔بلے بازوں میں بابر اعظم بدستور پہلے نمبر پر ہیں، ہندستان کے لوکیش راہل دوسرے، آسٹریلیا کے آرون فنچ تیسرے، نیوزی لینڈ کے کولن منرو چوتھے اور انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان پانچویں نمبر پر ہیں۔
بولرز کی رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان پہلے، افغانستان ہی کے مجیب الرحمان دوسرے، آسٹریلیا کے ایشٹن اایگر چوتھے اور جنوبی افریقہ کے تبریز شمسی پانچویں نمبر پر ہیں۔رینکنگ میں پاکستان کے عماد وسیم اور شاداب خان بالترتیب ساتویں اور آٹھویں نمبر پر ہیں۔

Related Articles