چھتیس گڑھ: بورویل میں گرے 11 سالہ بچے کو نکالنے کے لیے آپریشن جاری
رائے پور/جانجگیر چاپا، جون ۔چھتیس گڑھ کے جانجگیر چاپا ضلع کے مالکھرودا بلاک کے پہرید گاؤں میں بورویل میں پھنسے 11 سالہ راہل ساہو کوباہرنکلانے کے لیے 16 گھنٹے سے ریسکیو کام جنگی پیمانے پرجاری ہے۔موقع پر این ڈی آر ایف اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیمیں موجود ہیں۔ کلکٹر جتیندر شکلا اور سپرنٹنڈنٹ آف پولیس وجے اگروال سمیت دیگر افسران رات بھر موقع پر موجود رہے۔ اب بھی چھ جے سی بی سے مٹی کی کھدائی جاری ہے۔ گزشتہ شب تقریباً 12 بجے تک راہل نے ہلچل کی تھی۔ اس کے بعد اس نے صبح حرکت کی ہے۔ اس کی حرکت خصوصی کیمرے میں نظر آئی ہے۔کلکٹر جتیندر کمار شکلا نے کہا کہ راہل تک پہنچنے میں مزید پانچ سے چھ گھنٹے لگ سکتے ہیں۔ کل شام سے مسلسل پوری رات ٹیم مصروف رہی اورابھی بھی ہرطرح سے کوشش جاری ہے۔ راہل حرکت کررہا ہے، اسے کیلا اورجوس پہنچایا گیا ہے اور اہل خانہ سے بھی آواز کے ذریعے بات کرائی جارہی ہے، تاکہ اس کا حوصلہ برقرار رہے۔ بچے کو بحفاظت نکلانے کے لئے ریسکیو کا کام تیز رفتاری سے جاری ہے۔ اسے آکسیجن بھی پہنچایاجارہا ہے۔وزیر اعلی بھوپیش بگھیل نے افسروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ بچے کو بحافاظت نکالنے کے لیے ہر ضروری کارروائی میں تیزی سے کام کریں۔ مسٹر بگھیل خود وہاں سے ہر لمحہ کی معلومات حاصل کررہے ہیں۔