ترنمول کانگریس میں ممتا بنرجی کے بعد پارٹی کارکنان کا درجہ ہے۔کارکنان پارٹی کے اثاثہ ہیں:ابھیشیک بنرجی
کلکتہ،مئی۔وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے بعد ترنمول کانگریس میں دوسری پوزیشن پر کون ہے؟ یہ سوال ترنمول کانگریس میں مختلف فیہ ہوچکا ہے۔گرچہ پارٹی کے بیشتر لیڈران ممتا بنرجی کے بھتیجے ابھیشیک بنرجی کو تسلیم کرلیا ہے مگرکچھ سینئر اپنے تحفظات کا اظہار اشاروں میں کرتے رہے ہیں۔آج اس سوال پر خود ابھیشیک بنرجی نے واضح کیا کہ ترنمول کانگریس میں ممتا بنرجی سب کی قائد ہیں اور اس کے بعد پارٹی کارکنان ہیں۔یہی لوگ پارٹی کے اثاثہ ہیں۔شمالی 24 پرگنہ کے شیام نگر میں پارٹی کی ایک ریلی میں ابھیشیک بنرجی نے کہا کہ بی جے پی پر بھی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے پاس پیسہ اور مرکزی ایجنسی ہے۔ ہمارے پاس عملہ ہے۔اس ماہ کے شروع میں اس بات پر بحث چھڑ گئی تھی کہ ترنمول کانگریس میں کون دوسرے نمبر پر ہے۔ پارٹی ترجمان کنال گھوش اور ممبر پارلیمنٹ اپروپا پوتدار نے کھل کر اپنی بات رکھی تھی۔ پارٹی کے سکریٹری جنرل پارتھو چٹرجی جیسے تجربہ کار لیڈر نے بھی وراثت کے مسئلے جاری تبصرے میں میں حصہ لیا۔کنال نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ”ممتا بنرجی 2026 تک بنگال کی وزیر اعلیٰ رہیں گی۔ اور 2028 میں وہ اس تقریب میں سرپرست کے طور پر موجود ہوں گے جہاں ابھیشیک وزیر اعلی کے طور پر حلف لیں گے۔ اور ہمارے پیارے نوجوان لیڈر ابھیشیک بندوپادھیاء کو بی جے پی کے گووردھن جگدیش دھنکھر سے 2028 میں بنگال کے وزیر اعلی کے طور پر حلف لیں گے۔ پارتھو چٹرجی نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ ”ممتا بنرجی ہماری وزیر اعلیٰ ہیں۔ مجھے ابھی تک نہیں معلوم کہ لوگ ایسا کیوں کہتے ہیں۔ ممتا جس طرح چل رہی ہیں، وہ ایک لمبی تاریخ رقم کرے گی۔ جب تک ممتا ہیں، میں یہ نہیں کہہ سکتا کہ ممتا کے بعد کون لیڈر ہوگا۔ ابھیشیک نے بھی اس بارے میں منہ نہیں کھولا تھا۔ بعد ازاں آسام میں پارٹی کے پروگرام میں شامل ہوتے ہوئے ابھیشیک کے سامنے ایسا سوال اٹھایا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے پہلے دن کہا تھا کہ پارٹی نے مجھے جنرل سکریٹری کی ذمہ داری دی ہے، میں وہی کر رہا ہوں۔ ممتا بنرجی ہماری سپریم لیڈر ہیں۔ اور ان کی قیادت میں بنگال ملک کو راستہ دکھایا ہے۔ اس وقت میرا مقصد ترنمول کو مزید 10 ریاستوں میں جنرل سکریٹری کے طور پر قائم کرنا ہے۔