بستر خطے میں امن لوٹ رہا ہے :بھوپیش بگھیل
دنتے واڑہ، مئی۔چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل نے کہا کہ پہلے بستر علاقے میں گولیوں کے دھماکے کی باتیں عام تھیں، لیکن بستر میں امن لوٹ رہا ہے اور اب یہ ترقی کے لیے جانا جاتا ہے۔آج یہاں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ مسٹر بگھیل نے کہا کہ بستر قدرتی حسن سے بھرا ہوا ہے۔ یہ بھائی چارے کی جگہ ہے۔ دنتیشوری مندر دسہرہ مرغ کی لڑائی کے لیے مشہور تھا۔ بستر کے لوگ اب خونریزی سے تھک چکے ہیں اور امن کی طرف لوٹ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ’بھینٹ ملاقات‘ پروگرام نے نئے تجربات کیے ہیں۔ لوگوں نے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ لوگوں کی سوچ بلند ہوئی ہے۔ ریاستی حکومت ہر فرد کی ترقی پر زور دے رہی ہے۔مسٹر بگھیل نے کہا کہ اب دنتے واڑہ ضلع کے لوگوں کی زندگیوں میں تبدیلی محسوس کی جا رہی ہے۔ یہ سب انفرادی عمل اور منصوبہ بندی سے ممکن ہوا ہے۔ ہمیں اینیمیاکے خلاف مہم چلانا ہو گی تاکہ اسے جڑ سے اکھاڑ پھینکا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ نکسل مسئلہ صرف پولیس کا مسئلہ نہیں ہے۔ یہ مسئلہ سب کی مربوط کوششوں سے حل ہو گا۔ حکومت کے منصوبے اس زون کے اندرونی علاقوں تک پہنچ رہے ہیں۔ لوگوں کو روزگار مل رہا ہے۔ لوگوں کو کھیتی باڑی اور خود روزگار سے جوڑا گیا، جس سے نکسلیوں کی بھرتی میں کمی آئی ہے۔