سی بی آئی نے ترنمول کانگریس لیڈر انوبرت منڈل کو طلب کیا
کولکاتہ، مئی۔مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کے بعد تشدد کے واقعہ کی جانچ کر رہی مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے منگل کو حکمراں ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے لیڈر انوبرت منڈل کو یہاں سی جی او احاطے میں تفتیشی افسران کے سامنے پیش ہونے کے لیے طلب کیا۔ترنمول کانگریس کے بیربھوم ضلع صدر انوبرت منڈل کو شہر کے سالٹ لیک آفس میں کل دوپہر ایک بجے انتخابات کے بعد تشدد کے سلسلے میں تفتیشی افسران کے سامنے پیش ہونے کو کہا گیا ہے۔ قبل ازیں مسٹر منڈل 19 مئی کو جانوروں کی اسمگلنگ کیس کے سلسلے میں سی بی آئی حکام کے سامنے پیش ہوئے تھے۔انوبرت منڈل کو بیر بھوم ضلع میں ایک مضبوط لیڈر اور وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کا قریبی سمجھا جاتا ہے۔ مسٹر منڈل کوبنگلہ دیش میں جانوروں کی اسمگلنگ معاملے کیس کے سلسلے میں سی بی آئی نے جمعرات کو نظام پیلیس میں تین گھنٹے سے زیادہ پوچھ گچھ کی تھی۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ انتخابات کے بعد ہوئے تشدد کے سلسلے میں انہیں یہ تیسراسمن بھیجاگیا ہے۔ وہ صحت کا حوالہ دیتے ہوئے دو بار نوٹس کو نظر انداز کرچکے ہیں۔