بلڈوزر سے آئینی اقدار کی خلاف ورزی کی گئی: راہل
نئی دہلی، اپریل۔کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ دہلی میں بلڈوزر سے غریبوں اور اقلیتوں کو نشانہ بنایا گیا ہے اور آئین کا قتل کیا گیا ہے۔مسٹر گاندھی نے ٹویٹ کیاکہ یہ ہندوستان کی آئینی اقدار کی خلاف ورزی ہے۔ حکومت نے غریبوں اور اقلیتوں کو نشانہ بنایا ہے۔ اس کے بجائے بی جے پی کو ان کے دلوں سے نفرت نکالنی چاہیے۔غور طلب ہے کہ ہنومان جینتی کے دن دہلی کے جہانگیرپوری علاقے میں اقلیتی برادری کے لوگوں نے مبینہ طور پر ہنومان کے عقیدت مندوں پر پتھراؤ کیا جو جھانکی نکال رہے تھے۔ حکومت نے بدھ کو اسی علاقے میں بلڈوزر کے ذریعے غیر قانونی تعمیرات کی توڑ پھوڑ کی جہاں پتھراؤ کیا گیا تھا۔اس بلڈوزر کارروائی پر کافی سیاست چل رہی ہے اور کانگریس، بی جے پی اور عام آدمی پارٹی ایک دوسرے پر الزامات لگا رہی ہیں۔