نیتو کپور، عالیہ بھٹ کیساتھ کس طرح کے تعلق کی خواہشمند ہیں؟
ممبئی،اپریل۔بالی ووڈ کے معروف اداکار رنبیر کپور کی والدہ نیتو کپور اپنی ہونے والی بہو کے ساتھ مستقبل میں اچھے تعلقات کے لیے پراْمید ہیں۔نیتو کپور نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں اپنی ہونے والی بہو، اداکارہ عالیہ بھٹ کے بارے میں بات کی ہے۔اْنہوں نے اس انٹرویو کے دوران اپنے سْسر کرشنا راج کپور کے ساتھ اپنے اچھے تعلقات کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ’ان کا اپنے سْسر کے ساتھ بہت ہی دوستانہ تعلق تھا، وہ رشی کپور کی شکایت بھی اپنے سْسر کرشنا سے کرتی تھیں‘۔اْنہوں نے کہا کہ’وہ اپنی ہونے والی بہو عالیہ بھٹ کے ساتھ بھی اسی طرح کا تعلق قائم کرنے کی خواہشمند ہیں کیونکہ عالیہ ایک شاندار لڑکی ہے‘۔تاہم، جب ان سے رنبیر اور عالیہ کی شادی کی تاریخ کے بارے میں پوچھا گیا تو اْنہوں نے کہا کہ ’وہ بھی اس بڑی خوشی کے دن کے بارے میں نہیں جانتی ہیں‘۔اْنہوں نے مزید کہا کہ’ کب کرلیں گے پتا نہیں لیکن شادی ہوگی اور اْن کی خواہش ہے کہ جلدی ہوجائے‘۔