شکست کے بعد ڈگمگائی چنئی کی خوداعتمادی: فلیمنگ
ممبئی، اپریل۔یہ سیزن چنئی کنگس کے لیے اب تک سب سے خراب سیزن ثابت ہوا ہے۔ اب تک کی آئی پی ایل کی تاریخ میں چنئی سپر کنگس نے ایسی خراب شروعات کبھی نہیں کی۔ چنئی کو اپنے پہلے چار مقابلوں میں شکست کا مزہ چکھنا پڑا ہے۔ ٹورنامنٹ میں چنئی کی امیدوں کو زندہ رکھنے کی بابت بحث شروع ہو گئی۔ ہفتے کو سن رائزرس کے ہاتھوں ملی آٹھ وکٹ کی کراری شکست کے بعد ٹیم کے کوچ اسٹیفن فلیمنگ کا رد عمل سامنے آیا، جس میں انہوں نے یہ بات تسلیم کی ہے کہ اب چنئی سپرکنگس کے خیمے کی خوداعتمادی ڈگمگانے لگی ہے۔ فلیمنگ نےکہا،’مختصر میں، ہمیں بلے بازی، گیندبازی اور فیلڈنگ سبھی شعبوں میں اصلاح کرنے کی ضرورت ہے‘۔ فلیمنگ نے کہا،’شاید ہر پہلو (کھیل کے) ایک تشویش کا عنوان ہے۔ ہم ایک طرح سے سیکھ رہے ہیں۔ ہمارے پاس کھلاڑی کی دستیابی کے بارے میں کچھ مسائل ہیں، اور کچھ شعبوں میں تھوڑی کم قوت ہے‘۔ انہوں نے کہا،’ہم کوئی میچ نہیں جیت رہے ہیں۔ کسی بھی گیم کو جیتنے کے قریب نہ پہنچنے کے سبب، آپ کو تھوڑا خود شبہ ہوتا ہے اور کھلاڑیوں کو تھوڑی مایوسی ہوتی ہے۔ اس لیے ہمیں بس یہ سب ٹھیک کرنا ہے اور لے کو واپس لانے کی کوشش کرنی ہے اور ٹورنامنٹ میں واپس آنا ہے‘۔ ٹورنامنٹ شروع ہونے سے پہلے ہی سپر کنگس کو جھٹکا لگا تھا۔ دیپک چاہر، جنھیں انہوں نے میگا نیلامی میں 14 کروڑ روپیے میں خریدا تھا، وہ ابھی تک پورے طور پر صحتیاب نہیں ہوئے ہیں۔ اس کے بعد ایڈم ملن نے بھی کے کے آر کے خلاف کھیلے گئے پہلے مقابلے کے بعد سے ہی کوئی میچ نہیں کھیلا ہے۔ یہ واضح نہیں ہے کہ وہ انتخاب کے لیے دستیاب ہیں یا نہیں۔ فلیمنگ نے کہا،’وہ حریف ٹیم پر دباؤ بنانے میں کامیابی حاصل نہیں کر پا رہے ہیں۔ بلے بازی، فیلڈنگ میں کمی ہے۔ خود اعتمادی حاصل کرنے کے لیے ایک یا دو اچھی کارکردگی کی ضرورت ہوتی ہے لیکن اس وقت ہم اسے حاصل کرنے کے معاملے میں کافی پیچھے چل رہے ہیں‘۔