ملائم سنگھ اسپتال سے گھر آئے
لکھنؤ: سماج وادی پارٹی کے فاونڈ اور نگراں ملائم سنگھ یادو کا اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔
مسٹر یادو بدھ کی رات اسپتال سے گھر آگئے۔ وہ لکھنؤ کے میدانتا اسپتال میں زیر علاج تھے۔ گردے اور پیشاب کی وجہ سے انہیں 15دن پہلے 6اگست کو داخل کرایا گیا تھا۔ اسپتال سے چھٹی ملنے کے وقت ان کے کنبے کے اراکین موجود تھے۔ میدانتا کے ڈائرکٹر راکیش کپور نے انہیں چھ دن بعد جانچ کےلئے بلایا ہے۔