راج ناتھ دفاعی صنعتی راہداری منصوبے کو تقویت دیں گے
لکھنو، نومبر۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اپنے پارلیمانی حلقہ لکھنو کے تین روزہ دورے پر جمعہ کو یہاں پہنچے۔ اس دوران وہ مختلف سیاسی و سماجی سرگرمیوں میں حصہ لیں گے۔ اتر پردیش حکومت کے ایک سرکاری بیان میں دی گئی اطلاع کے مطابق لکھنو میں وزیر دفاع کا پہلا پروگرام وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے ساتھ اتر پردیش ڈیفنس انڈسٹریل کوریڈور پروجیکٹ کی میٹنگ میں حصہ لینا ہے۔ وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ پر ہونے والی میٹنگ میں دفاعی آلات بنانے والی ملک کی معروف کمپنیوں کے ماہرین کو بھی بلایا گیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ اتر پردیش ڈیفنس انڈسٹریل کوریڈور کی توسیع ریاست میں چھ نوڈ (آگرہ، علی گڑھ، جھانسی کانپور، چترکوٹ اور لکھنو¿) تک پھیلی ہوئی ہے۔ اس میں 11207.63 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی تجویز ہے۔ اس سے تقریباً 2.5 لاکھ لوگوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہونے کی بھی امید ہے۔ اس کے لیے 1482 ہیکٹیئر کا لینڈ بینک بنایا گیا ہے۔ اتر پردیش ڈیفنس انڈسٹریل کوریڈور کی چھ یونٹوں کے تحت اب تک 24 کمپنیوں کو 337 ہیکٹیئر زمین الاٹ کی گئی ہے۔ اس پروجیکٹ کے تحت لکھنو¿ اور جھانسی میںبرہموس میزائل بنانے کے لیے راجدھانی میں 80 ہیکٹیئر اور جھانسی میں بھارت ڈائنامکس کو183 ہیکٹیئر زمین الاٹ کی گئی ہے۔ جمعہ کو ہونے والی میٹنگ میں ان ا سکیموں پر جاری کام کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا جانا ہے۔وزیر دفاع شام تقریباً 4 بجے بابو بنارسی داس یونیورسٹی میں سابق مرکزی وزیر آنجہانی ڈاکٹر اکھلیش داس کے مجسمے کی نقاب کشائی کریں گے۔ اس کے بعد شام 5.30 بجے سوشانت گولف سٹی سیکٹر سی میں دی سنٹرم کا افتتاح کرنے کے بعددل کشا میں اپنی رہائش گاہ جائیں گے۔اگلے دن ہفتہ کو پی ٹی سی انڈسٹریز کیمپس کانپور روڈ میں منعقدہ افتتاحی اور سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ اسی دن شام 4 بجے سی ایم ایس گومتی نگر ایکسٹینشن میں ممتا چیریٹیبل ٹرسٹ کے زیر اہتمام پروگرام میںشامل ہوں گے۔ شام میں ہی روچی کھنڈ-1، شاردا نگر میں پرائیویٹ اسکول کی نئی شاخ کا افتتاح کریںگے۔ اس کے بعد وہ اپنی رہائش گاہ لوٹ جائیں گے۔وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اتوار کو صبح 11.30بجے سابق فوجی ویلفیئر کارپوریشن کیمپس، تلی باغ میں آل انڈیا ایکس سروس مین سروس کونسل کی سلور جوبلی تقریب میں شرکت کریں گے۔پھر سہ پہر 3 بجے کرشنا نگر میں برہمن خاندان کے 16ویں یوم تاسیس کے پروگرام میں شرکت کرنے کے بعد سہ پہر 4.30 بجے ایئرپورٹ سے دہلی کے لیے روانہ ہوجائیں گے۔